ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سری لنکائی حکومت ہر سال ہاتھیوں پر 2800 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-30
in عالمی خبریں
A A
دنیش گونا وردنے بنے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کولمبو///
شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکائی حکومت ہر سال انسانی بستیوں اور فصلوں کو جنگلی ہاتھیوں سے بچانے کے لیے 2800 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے۔
اخبار ڈیلی مرر نے جمعرات کو زراعت، جنگلی حیات اور جنگلات کے وسائل کے تحفظ کے وزیر مہندا امراویرا کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔مسٹر امراویرا نے یہ انکشاف عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں ہونے والی بات چیت کے بعد کیا۔ یہ میٹنگ ان الزامات کے بعد منعقد کی گئی تھی کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ان دیہاتوں کو مناسب مدد فراہم نہیں کی جن پر جنگلی ہاتھیوں کا اکثر حملہ ہوتا ہے۔
وزیر نے کہاکہ "ہاتھیوں کو انسانی رہائش گاہوں سے دور رکھنے کے لیے ہر سال پٹاخوں کی ضرورت 1.4کروڑ ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اتنا خرچ کرنے کے بعد بھی اس مسئلے کا کوئی مستقل حل نظر نہیں آتا۔ ایسا کوئی حل نہیں ہے جو انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان تنازع کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر سکے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی زمین پر انسانی بستیوں کی توسیع ہاتھیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے انسانی تنازعات کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ ان ہاتھیوں کے لیے پانی اور کھانے کی اشیاء کی عدم دستیابی ایک اور وجہ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ حکام نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ آج ملک جس طرح کے تیل کے بحران سے دوچار ہے اس کی وجہ سے اگر کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہے تو وہ مناسب وقت پر جائے واقع پر نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اب انہیں ہاتھیوں کو انسانی رہائش سے دور رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر زیادہ خرچ کرنا پڑے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اب میں صدر کے عہدے کا الیکشن نہیں لڑوں گا: گہلوت

Next Post

ایران کا عراقی کردستان پر حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
ایران کا عراقی کردستان پر حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

ایران کا عراقی کردستان پر حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.