ترواننت پورم// نوجوان ہندوستانی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے کہا ہے کہ اگلے مہینے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے پہلے ٹیم کی توجہ ‘ذہنی اور جِسمانی طور پر حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت ‘ پر ہے۔
ارش دیپ نے بتایا، "حالات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ٹیم کا بڑا مقصد ہے۔ ہمارا ہدف میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔ جب ہم وہاں (آسٹریلیا) جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حالات کیا ہیں۔” میں اچھی کارکردگی کا منتظر ہوں۔
ارشدیپ (3/32) نے دیپک چاہر (2/24) کے ساتھ مل کر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 106/8 تک محدود کرکے ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور لوکیش راہل نے نصف سنچریاں بنا کر ہندوستان کو 16.4 اوورز میں 107 رنز کا ہدف دیا۔
ارشدیپ نے ورلڈ کپ کی تیاری کے بارے میں کہا، "ہم پریکٹس سیشن میں تمام شعبوں کو چھونے اور میدان میں اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج پاور پلے میں اچھی گیند بازی دکھانے کا ایک اچھا موقع تھا اور ہم آنے والے دنوں میں حیرت انگیز چیزیں کرنے کی امید کررہے ہیں۔”
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے ڈیتھ اوور کے منصوبوں کا حصہ ہیں، لیکن وہ کنڈیشنگ سے متعلق کام کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جانے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے محروم ہو گئے تھے۔
ارشدیپ نے این سی اے میں گزارے وقت کے بارے میں کہا، "گزشتہ 10 دنوں کا مقصد تازہ دم ہونا اور مضبوطی سے واپس آنا تھا جس سے مجھے میری گیند بازی میں مدد ملے گی۔ میں واقعی میں تازہ دم محسوس کر رہا ہوں اور میدان پر اچھی چیزیں کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔”
جسپریت بمراہ اور بھونیشور کمار کی غیر موجودگی میں نئی گیند سے گیند کرتے ہوئے ارشدیپ نے اپنے پہلے اوور میں پانچ گیندوں میں تین وکٹ لیے۔جنوبی افریقہ ارشدیپ کے جھٹکے سے سنبھل نہیں سکا اور آخر کار یہ میچ آٹھ وکٹوں سے ہار گیا۔
ارشدیپ نے کہا، "شروع میں وکٹ لینا ہمیشہ ایک اچھا احساس ہوتا ہے۔ منصوبہ واقعی آسان تھا۔ گیند سوئنگ ہو رہی تھی اور مجھے اسے صحیح جگہوں پر پچ کرانا تگا۔انہوں نے دوسرے سرے سے دباؤ برقرار رکھنے کا سہرا اپنے سینئر ساتھی دیپک چاہر کو دیا۔