بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران :مظاہرین کی ہلاکتیں سرکاری اعدادوشمار سے زیادہ ہیں: ایمنسٹی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-29
in عالمی خبریں
A A
ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج میں شدت، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

تہران//
ایران میں حجاب کا جنازہ اب ہر دن ایک نئی شکل اختیار کر رہا ہے بات اب ایران تک محدود نہیں رہی اب اس کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں -ایران کا رد عمل یہ ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سفیروں کو بلا کر وارننگ دے رہا ہے -اسی بیج ایران میں ہوئے مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں ایک اور دعوی سامنے آیا ہے ایران میں حکومت مظاہرین کی ہلاکتوں کے اعدادوشمار کو مسخ کر رہی ہے تاکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو چھپایا جا سکے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد تقریباً دو ہفتوں سے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے مغربی کرد علاقوں میں سب سے زیادہ پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محقق منصورہ ملز نے دی انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے تشدد کی خوفناک شرح کو دیکھتے ہوئے ہلاک ہونے والے مظاہرین کی اصل تعداد سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کردہ تعداد سے زیادہ ہے۔
ملز نے بتایا کہ ایرانی حکام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے سچائی کو مسخ کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار اپناتے ہیں۔ نومبر 2019 کے احتجاج کے بعد بھی ایرانی حکام نے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے مسلسل انکار کیا تھا۔
اس وقت بھی سکیورٹی فورسز نے سینکڑوں مردوں، عورتوں اور بچوں کو ہلاک کیا تھا۔ ’ایران کے حکام نے سنہ 2019 میں بھی احتجاج کے دوران مارے گئے افراد کی تعداد کو چھپایا اور سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اہلکاروں کی کارروائی کی تعریف کی۔‘ ہیومن رائٹس واچ کے خواتین کے حقوق کے شعبے کی سینیئر محقق روتھنا بیگم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے جو سرکاری میڈیا رپورٹ کر رہا ہے۔ ’احتجاج میں شامل افراد کی تعداد بھی سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے جو زیادہ تر پُرامن ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ حکام کو طاقت کے بے تحاشا استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور مظاہروں کے دوران ہونے والی تمام اموات کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ ’ہمیں گذشتہ ہفتے خواتین کے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے محافظوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
یہ وہ چیز ہے جس کی ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔‘ ملز نے مزید کہا کہ ’ایرانی حکومت صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو من مانی کرتے ہوئے گرفتار کرتی ہے تاکہ عوامی اختلاف رائے یا رپورٹنگ اور تنقید کی کسی بھی شکل کو خاموش کیا جا سکے۔‘
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری طور پر ایسے قوانین اور ضوابط کو منسوخ کرنا چاہیے جو خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کو چھپاتے، ان کے خلاف تشدد کو جاری رکھتے اور ان سے ان کے وقار اور جسمانی خود مختاری کے حق کو چھینتے ہیں۔ مہسا امینی کی موت کے بعد سے اب تک 1,200 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملک گیر مظاہرے گذشتہ تقریباً تین برسوں میں ایران کے سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین: ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

Next Post

محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر،شاہی فرمان جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجیں گے:ٹرمپ

2025-07-09
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

’آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم ہوگی‘ 

2025-07-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

2025-07-09
عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
Next Post
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات

محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر،شاہی فرمان جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.