ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نئی تعلیمی پالیسی دوئم ، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی: انوراگ ٹھاکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-21
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//اطلاعات و نشریات ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملک کے ہونہار نوجوان نسل کو زیادہ اجرت کی لالچ سے بچانے کے لیے ہمیں انہیں اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہندنے پوری دنیا کو یہ دکھادیا ہے کہ ہم ڈجیٹل انڈیا پروگرام کو کامیابی سے نافذ کررہے ہیں ۔ اسی لئے اب ملک میں یوپی آئی کے ذریعہ آن لائن سے زیادہ مالی لین دین ہورہے ہیں ۔
مسٹرٹھاکر ا ٓج جالندھر کے دوآبہ کالج کے وریندر آڈیٹوریم میں کالج کی تقسیم اسناد کی 65 ویں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ 34 سال کے بعدمرکزی حکومت نے ، نئی تعلیمی پالیسی لا کر کھیلوں ، تعلیم، ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں اورعلاقائی زبانوں میں تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکل انڈیا پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کو بے شمارمواقع کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے گے ہیں اور سافٹ اسکل پر خصوصی توجہ دے کر ملک وبیرون ملک میں ایک اچھے کیریئر بنانے کے لئے بے شمارمواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔
مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکرنے جنہوں نے منگل کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی تھی، کہاکہ آج کا دورہ خواتین کو با اختیار بنانے کا دور ہے ، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ خواتین ہر شعبے میں خصوصا تعلیم اورکھیلوں کے شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اوریہ آج کے بدلتے ہوئے ہندوستان کی ایک مثالی تصویر ہے ۔ جناب ٹھاکر نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑے خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کی معیشت دنیا میں گیارہویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ ملک کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، امیروں اور غریبوں نے کامیاب ڈجیٹل لین دین کے ذریعہ ملک کو ایک ڈجیٹل ہندوستان بنانے کے خواب کو حقیقت میں بدلا ہے ۔ ا س سے پہلے انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کالج کے احاطہ میں پودا بھی لگایا ۔
تقسیم اسناد کی تقریب شمع کو روشن کرنے کی مقدس رسم اور سرسوتی وندنا گاکر شروع ہوئی ، مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل مسٹر پردیپ بھنڈاری نے کہاکہ یہ انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ دوآبہ کالج کے سابق طلبہ اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ آج ان کے درمیان مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکربھی موجود ہیں۔ جناب چندرموہن، جناب ابھیناش کپور، ڈاکٹر سشما چاولہ، پروفیسر ڈاکٹر پردیپ بھنڈاری نے دوآبہ ایوارڈاوردوشالہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انوراگ سنگھ ٹھاکر کی عزت افزائی کی ۔
جناب چندرموہن نے کہاکہ پورادوآبہ کالج کنبہ کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ہونہار اورباصلاحیت سابق طالب علم جناب انوراگ سنگھ ٹھاکران کے درمیان موجود ہیں اور طلبہ کو چاہئے کہ وہ ان سے تحریک لیں جنہوں نے زندگی کی تمام بلندیوں کو چھو لیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے پی ایم کیئرس فنڈ میں تعاون کے لیے ہم وطنوں کی تعریف کی

Next Post

کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال: مرمو، مودی کا دکھ کا اظہار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال: مرمو، مودی کا دکھ کا اظہار

کامیڈین راجو سریواستو کا انتقال: مرمو، مودی کا دکھ کا اظہار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.