لاس اینجلس//
امریکہ میں منکی پاکس کے تقریباً 24000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار میں ان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے پیر کو سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ریاستوں میں اب تک سب سے زیادہ کیلیفورنیا میں 4656 تصدیق شدہ کیسز ہیں، اس کے بعد نیویارک میں 3755 اور فلوریڈا میں 2398 ہیں۔