نئی دہلی//تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی مدرراس کے اسٹریٹجک پلان 27-2022 کا آغاز کیا جس کے تحت ادارے کے لئے ایک جرأت مندانہ ترقی کے مرحلے کی تجویز ہے ۔ آج انھوں نے ایم فیسس سنٹر فار کوئنٹم سائنسز اینڈی کوٹک۔ آئی آئی ٹی (ایم ) سیوانرجی مشن کو بھی وقف کیا۔ انھوں نے آج کوٹک آئی آئی ٹی ایم سیو انرجی مشن کا بھی آغاز کیا جو کوٹک کی جانب سے سی ایس آر فنڈنگ سے قائم کیا جارہا ہے جو ایم ایس ایم ایز کو توانائی کے استعمال میں کمی لانے میں مدد کرے گا اور ایم فیسس ٹیم کو سنٹر فار کوئنٹم انفورمیشن ، کمیونکیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی ترقی میں مدد کرے گا۔ انھوں نے ڈیٹا سائنس میں بی ایس سی پروگرام کے منتخب طلبا کو ڈپلوما سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔
وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی مدراس کا ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے تعاون سے تیار دیسی جی ڈی آئی انجن اور آئی آئی ٹی (ایم ) میں تیار کم لاگت والے سبزی فروش کے ٹھیلے کا بھی افتتاح کیا۔ آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائرکٹر پروفیسر وی کما کوتی ، پروفیسر مہیش پنچگنولا، پروفیسر اے رمیش، پروفیسر ابھیجیت دیش پانڈے اور آئی آئی ٹی مدراس کے طلبا نے اس تقریب میں شرکت کی۔
مسٹر دھرمیندر پردھان فائو جی ٹسٹ بیڈ جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے مرکز، راکٹ فیکٹر ، آئی آئی ٹی مدراس پر مبنی اسٹارٹ اپ اگنی کل کوسموس، ہیلتھ کئر ٹیکنالوجی انوویشن سنٹر اور آئی آئی ٹی مدراس کے انکیوبیشن سیل کے علاوہ دیگر تحقیقی اداروں مثلا سدھا گوپال کرشنن برین سنٹر اور کیمپس میں واقع پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ہاؤس میں بھی گئے ۔