سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے شہر آفاق جھیل ڈل میں ایک معمر شہری غرقہ آب ہوا۔
ریور پولیس کی سخت محنت کے بعد لاش کو پانی سے با ہرنکال کر لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح جھیل ڈل میں ایک معمر شہری پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقہ آب ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ ریور پولیس او رمقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد معمر شہری کی لاش باز یاب کی گئی۔
متوفی کی شناخت علی محمد ڈار ساکن آبی ناو پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کی گئی۔
اس دوران خادندیاربارہمولہ کی ایک لڑکی نے بدھ کی شام ایکو پارک پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سخت کوششوں کے بعد اس کی لاش دریا سے نکالی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکی کو ایسا انتہائی قدم اٹھانے پر کس چیز نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا۔
پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ متعلقہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔