بیجنگ//
چین کے وزیر خارجہ پہلے باضابطہ دورہ افغانستان کے سلسلے میں کابل پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ حکومت آنے والے ہفتے میں افغانستان کی امداد کے لئے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔
طالبان کے حکومت کے ایک سینئر عہدیدار احمد یاسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ "چینی وزیر خارجہ امارات اسلامی افغانستان کے رہنمائوں سے ملاقات کے لئے کابل تشریف لائے ہیں۔”
چینی وزیر خارجہ سے اس سے قبل دورہ پاکستان پر تھے جہاں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی۔چین اور افغانستان کےدرمیان تقریبا 76 کلومیٹر کا محدود مشترکہ سرحدی علاقہ ہے جو کہ سنگلاخ پہاڑوں سے بھرا ہوا ہے۔ طالبان کی جانب سے گزشتہ برس 15 اگست کو کابل پر قبضے سے قبل ہی بیجنگ نے طالبان سے مراسم قائم کر لئے تھے۔