ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق

ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا، یہ واقعہ جنین سے جڑے علاقے میں پیش آیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-15
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

جنین///
اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں تصادم میں دوفلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا ہے۔ کافی دنوں بعد اس نوعیت کا مسلح تصادم سامنے آیا ہے جس میں اسرائیلی فوجی افسر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ فوجی ترجمان نے بھی اپنے افسر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ مغربی کنارے میں حالیہ کچھ عرصے سے اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں صبح سویرے گھروں میں چھاپوں کے علاوہ چیک پوسٹس پر فلسطینیوں کی تلاشی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بدھ کی صبح یہ جھڑپ مغربی کنارے کے سرحدی علاقے میں ہوئی ہے۔ واضح رہے مغربی علاقے میں ہی فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ مگر اس علاقے پر قبضہ اسرائیل نے کررکھا ہے۔
تازہ واقعے کی اب تک ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی قائم کردہ چیک پوسٹ کے قریب دو فلسطینیوں کو روکا گیا۔ اسرائیل فوج نے جنین کے نزدیک اس جگہ پر بیرئیرز لگا رکھے تھے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ان فلسطینوں کو آگے جانے سے فوجیوں نے روکا تو فائرنگ شروع کر دی گئی۔ اس دوران ایک اسرائیلی فوجی افسر گولی لگنے سے موقع پرہی مارا گیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے دونوں فلسطینیوں کو بھی اپنی فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا ۔
اسرائیلی قابض اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنین بریگیڈ فلسطینی مزاحمت کاروں کا ایک گروپ ہے ۔ چیک پوسٹ کے بیرئیر پر نشانہ بنائے گئے دونوں فلسطینیوں کا مبینہ طور پر اسی بریگیڈ سے تعلق تھا۔
اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ رک چکا ہے۔ تاہم اسرائیل کو ابراہم معاہدے کے مطابق خطے میں کافی قبولیت مل رہی ہے۔ لیکن مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کے دنوں میں ہی گذشتہ دنوں فلسطینی تنظیموں کے اہم ذمہ داروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیل فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ فلسطیینوں کے خلاف کارروائیاں کرے۔ جبکہ فلسطینی اتھارٹی کا موقف ہے کہ اسرائیل نے اس فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کر دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندی دیوس پورے ملک میں سنجیدگی کے ساتھ منایا گیا

Next Post

یوکرین کو روس کی جانب سے توانائی نظام پر حملے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ

یوکرین کو روس کی جانب سے توانائی نظام پر حملے کا خدشہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.