ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے :جسٹس عطار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-14
in اہم ترین
A A
عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی اسکول خود ہی فیس مقرر نہیں کرسکتے :جسٹس عطار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر فیس فیگزیشن اینڈ ریگولیشن کمیٹی (ایف ایف آر سی) نے عدالت کی طرف رجوع کرنے والے نجی سکولوں کی طرف سے خود ہی اسکولی فیس مقرر کرنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔
ایف ایف آر سی کے چیئرمین‘ جسٹس مظفر حسین عطار کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف رجوع کرنے والے جن اسکولوں نے خود ہی فیس مقرر کی ہے ‘نے عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔انہوں نے کہا’’عدالت عظمیٰ، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور قانون کے حکم کی خلاف ورزی کرکے (کچھ) سکولوں نے خود ہی فیس سٹریکچر مقرر کیا ہے ‘‘۔
جسٹس عطار کا کہنا تھا’’ایسے سکولوں کا یہ طرز عمل غیر قانونی ہے کیونکہ فیس سٹریکچر عدالت عظمیٰ اور جموں و کشمیر اور لداخ ہوئی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف طے کیا گیا ہے لہذا اس فیس سٹریکچر کو قانون تسلیم نہیں کرے گا‘‘۔
چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوامی و قانونی اہمیت کا سوال یہ ہے کہ جب عدالت ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن آرڈر پر روک لگاتی ہے تو کیا ایک اسکول کو خود ہی فیس طے طاور وصول کرنے کی اجازت ہے ۔انہوں نے کہا’’اس کا جواب یہ ہے کہ ایسی صورت میں سکولوں کو قانون کے مطابق خود ہی فیس مقرر کرنے اور وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ‘‘۔
عطار کا کہنا تھا’’ایسے اسکولوں کو ہائی کورٹ سے درخواست کرنی ہوگی کہ وہ ان کی طرف سے دائر عرضی پر فیصلہ سنائیں یا ہائی کورٹ سے وضاحت حاصل کرنی ہوگی کہ وہ قانون کے مطابق طلبا کا فیس مقرر کرنے اور وصول کرنے کا جواز رکھتے ہیں یا نہیں‘‘۔
چیئرمین کا بیان میں کہنا ہے کہ ایسے دیگر سکول بھی ہیں جن کا ایف ایف آر سی نے پہلے ہی فیس مقرر کیا ہے ‘ یہ اسکول اس تازہ فیس ریگولیشن پر مطمئن نہیں ہیں،لہذا انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس پر ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن احکامات کو تعطل میں رکھا گیا ہے ۔
جسٹس عطار نے کہا’’ہائی کورٹ کی طرف سے ایف ایف آر سی کے فیس ریگولیشن آرڈر پر روک لگانے کے پیش نظر یہ اسکول اپنی مرضی کے مطابق فیس مقرر نہیں کرسکتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے تمام نجی اسکول انتظامیوں کو قانون کے مطابق عمل کرنا ہوگا اور قانون کے مطابق ہی فیس مقرر اور وصول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکول کسی بھی صورت میں خود ہی فیس مقرر اور وصول نہیں کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن لڑنا بنیادی اور نہ ہی عام قانونی حق:سپریم کورٹ

Next Post

سرکاری نوکریوں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سرکاری نوکریوں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے:سنہا

سرکاری نوکریوں کو فروخت نہیں ہونے دیں گے:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.