جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روہنگیا مہاجرین کا طویل قیام بنگلہ دیش کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے: حسینہ واجد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-14
in عالمی خبریں
A A
روہنگیا مہاجرین کا طویل قیام بنگلہ دیش کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے: حسینہ واجد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

ڈھاکہ//
بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کا گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے کیمپوں میں طویل ہوتا ہوا قیام ڈھاکہ کے لیےسلامتی اور استحکام کے حوالے سے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پیر کو کہا کہ اپنے مصائب کے علاوہ ہمسایہ ملک میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں کی طویل موجودگی بنگلہ دیش کی معیشت، ماحولیات، سلامتی، سماجی اور سیاسی استحکام پر سنگین اثرات مرتب کر رہی ہے۔
وہ امریکہ اور بنگلہ دیش کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے ، علاقے کے 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی حکام کے تین روزہ انڈو پیسیفک آرمیز مینجمنٹ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق سیمینار میں شریک ممالک کی فوجیں آفات سے نمٹنے کے طریقہ کار، بین الاقوامی جرائم، سلامتی کے مسائل اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں جبکہ بنگلہ دیش اس فورم کو، میانمار سے تشدد کی وجہ سے بھاگ کر آئے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو اجاگر کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔
بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد نے بتایا کہ سیمینار کے شرکاء جن میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، انڈونیشیا، بھارت، چین اور ویتنام شامل ہیں ملک میں قائم بڑے روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں گے تاکہ وہ مہاجرین کی حالت زار کا خود مشاہدہ کرسکیں۔
فوجی رہنما کے مطابق شرکا کو کاکسس بازار ضلع کے کیمپوں میں لے جایا جارہا ہے تاکہ ان پر مہاجرین کے بحران کی سنگینی واضح کی جائے اور یہ بتایا جائے کہ مہاجرین کی میانمار واپسی کیوں ضروری ہے۔
گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے پانچ سال مکمل ہوئے ہیں۔ یہ مہاجرین میانمار کی فوج کی سخت پکڑ دھکڑ سے فرار ہوکر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ اس وقت بنگلہ دیش مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔
وزیراعظم حسینہ واجد نے کہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی ہی اس بحران کا واحد حل ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈھاکہ ان مہاجرین کو واپس میانمار جانے پر مجبور نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیشی حکام نے چین کی ثالثی میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت مہاجرین کو واپس بھیجنے کی دو بار کی گئی کوششوں کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
روہنگیا مسلمان کہتے ہیں کہ بدھ مت کے پیروکاروں کی اکثریتی آبادی والے ان کے ملک میانمار میں حالات انتہائی خطرناک ہیں اور وہاں انہیں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔
اے پی کے مطابق یو ایس آرمی پیسیفک کے کمانڈنگ جنرل چارلز اے فلن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پالیسی سے متعلق ایسے سوالات کا جواب نہیں دے سکتے کہ فوج روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے۔ لیکن انہوں نے شرکا کے پناہ گزین کیمپوں کے دورے کا انتظام کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔
ہولوکاسٹ کے بعد یہ آٹھویں مرتبہ ہے کہ امریکہ نے کسی جگہ نسل کشی کو تسلیم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ شرکا کو کاکسس بازار لے گئے تاکہ وہ بنگلہ دیش کی طرف سے پانچ سال تک فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی وسعت کو دیکھ سکیں۔
یاد رہے کہ روہنگیا بحران کوبین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جا چکا ہے لیکن میانمار نے کسی بھی قسم کی بد سلوکی اور تشدد کے الزامات سے انکار کیا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ روہنگیا پناہ گزینوں اور میانمار کے تمام لوگوں کے لیے انصاف اور احتساب کو آگے بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہ نے گجرات میں 1180 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Next Post

یوکرین نے 6 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، زیلینسکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
Next Post
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ

یوکرین نے 6 ہزار مربع کلو میٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا، زیلینسکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.