پیر, جون 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روی شاستری نے محمد شامی کو ٹیم انڈیا میں شامل نہ کرنے پرناراضگی ظاہر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-08
in کھیل
A A
سمیع کو ایشیا کپ ٹیم میں ہونا چاہیے تھا: سری کانت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ ڈرا میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی: فیفا

آئی پی ایل: ہار ہو یا جیت، سبھی ٹیمیں کرتی ہیں خوب کمائی، لیکن کیسے؟

دبئی//ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے ہندوستان کی مسلسل دو شکست کے بعد محمدشامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
سابق کوچ نے محمدشامی کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر سلیکٹروں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب جسپریت بمراہ ایشیا کپ نہیں کھیل رہے تھے تو اس کے بعد بھی ٹیم مینجمنٹ نے دوسرے بہترین گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ انہوں نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمدشامی گھر میں بیٹھے ہیں یہ سوچ کر ان کا سر چکرا رہا ہے۔
منگل کو سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کی شکست سے ناراض شاستری نے کہا کہ اگر آپ کو جیتنا ہے تو بہتر تیاری کرنی ہوگی۔ میرے خیال میں ٹیم کا انتخاب بہتر ہو سکتا تھا۔ خاص طور پر جب بات تیز گیند بازوں کی ہو۔ آپ جانتے ہیں کہ دبئی کے حالات کیسے ہیں، یہاں اسپنرز کے لیے کچھ زیادہ نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ آپ یہاں صرف چار تیز گیند بازوں کے ساتھ آئے ہیں، جن میں سے ایک ہاردک پانڈیا ہے۔ محمد شامی جیسا بہترین گیندباز گھر میں بیٹھا ہے اور مجھے یہ سوچ کر غصہ آرہا ہے۔ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم سے باہر رکھنا سمجھ میں نہیں آرہا۔
میچ کے بعد روی شاستری نے کہا کہ ٹیم میں ایک گیند باز کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف آر اشون جلد بولنگ کر سکتے تھے۔ اس کے بعد دیپک ہڈا کو بھی موقع دیا جا سکتا تھا شاستری نے کہا کہ شامی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں ہونا چاہیے۔ انہیں آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ اس بیچ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ میں ایک ہی طرح کا گیندباز نہیں چاہیے۔
گمبھیر نے کہا کہ بھونیشور کمار، دیپک چاہر اور ہرشل پٹیل کی رفتار زیادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے پاس تیز رفتار ہے۔
میچ کے بعد براڈ کاسٹر سٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے ایشیا کپ کا تو سمجھ نہیں آیا لیکن اب شامی کو آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ وہ آسٹریلیا کے میدانوں پر ایک بڑا میچ ونر ثابت ہوں گے۔ اس وقت ٹیم کو ان کی بہت ضرورت ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے خلاف شکست کے بعد سابق ٹیسٹ اوپنر اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی محمد شامی کو عالمی کپ کی ٹیم کا حصہ بنانے کی بات کہی تھی۔
تجربہ کار دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد شامی نے اس سال گجرات ٹائٹنز کو چیمپئن بنانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ شامی نے 24.40 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید یہ کہ 31 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں برقرار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سچن روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں حصہ لینے کانپور پہنچے

Next Post

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی افغانستان پر ایک وکٹ سے جیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ ڈرا میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی: فیفا

2025-06-06
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

آئی پی ایل: ہار ہو یا جیت، سبھی ٹیمیں کرتی ہیں خوب کمائی، لیکن کیسے؟

2025-06-06
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 143 رن سے شکست دی

2025-06-06
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

IPL فائنل: امپائروں نے جانبداری کا کیا مظاہرہ ! ویراٹ کوہلی کو نہ تو روکا اور نہ ہی دی وارننگ… گواسکر نے اٹھائے سوال

2025-06-06
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
کھیل

پی وی سندھو انڈونیشیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

2025-06-05
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی

2025-06-05
پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی
کھیل

رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

2025-06-05
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کا صفایا کر دیا

2025-06-05
Next Post
سہ فریقی سیریز: پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو کھیلے گا

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی افغانستان پر ایک وکٹ سے جیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.