ننگر ہار//
افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں رات گئے 5 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کنڑ، لغمان، ننگر ہار اور کابل میں محسوس کیے گئے۔
افغان حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کنڑ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
روس میں آتش فشاں پر کوہ پیمائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو ئی
ولادی ووستوک/۵ ؍ستمبر
روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے بعد راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق 10 روسی سیاحوں اور دو گائیڈز کا ایک گروپ منگل کو کوہ پیمائی پر نکلا تھا۔ ہفتے کے روز، نو افراد نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھائی شروع کی، جب کہ تین 3300 میٹر کی بلندی پر کیمپ میں تھے۔آتش فشاں پر چڑھنے کے دوران یہ حادثہ تقریباً 4150 میٹر کی بلندی پر پیش آیا۔ امدادی کارکن ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیگر کوہ پیماؤں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔