جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آندھرا اور تلنگانہ کو زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنا چاہئے : شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-04
in قومی خبریں
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر التوا مسائل کو جلد حل کریں اور جنوبی زونل کونسل کے تمام رکن ریاستوں سے مشترکہ طور پر پانی کی تقسیم کے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر شاہ نے ہفتہ کو ترواننتا پورم میں کونسل کی 30ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان ریاستوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پورے جنوبی خطہ کی ہمہ جہت ترقی میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ آپس میں پانی کی تقسیم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ کونسل کے اجلاس میں کل 26 مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، 9 مسائل کو حل کیا گیا، 17 مسائل کو مزید غور و خوض کے لیے رکھا گیا، جن میں سے 9 آندھرا پردیش کی تنظیم نو سے متعلق تھے ۔
انہوں نے کہا کہ کونسل کی قائمہ کمیٹی کے 12ویں اجلاس میں مجموعی طور پر 89 امور زیر بحث آئے اور ان میں سے 63 معاملات باہمی رضامندی سے طے پائے جو کہ ایک اہم کامیابی ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں زونل کونسل کا کردار تبدیل ہوا ہے اور اس کے اجلاسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "2014 سے پہلے علاقائی کونسلوں کے ایک سال میں اوسطاً دو اجلاس ہوتے تھے ، جسے ہم نے بڑھاکر 2.7 کر دیا ہے ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی اوسطاً 1.4 نشستیں ہوتی تھیں، اسے بھی ہم نے تقریباً دوگنا کر کے 2.75 کر دیا ہے ۔ 2014 سے پہلے زونل کونسلز کے اجلاسوں میں حل ہونے والے مسائل کا تناسب 43 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 64 فیصد ہو گیا ہے ۔ 2006 اور 2013 کے درمیان علاقائی کونسل کے اجلاسوں میں 104 معاملات زیر بحث آئے ، 2014 سے 2022 تک 555 مسائل پر بات چیت ہوئی اور ان میں سے 64 فیصد کو باہمی رضامندی سے حل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی نو ساحلی ریاستوں میں سے چار ریاستیں اور چار میں سے تین مرکز کے زیر انتظام علاقے اس سدرن زونل کونسل میں شامل ہیں، یعنی کل 7500 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی میں سے تقریباً 4800 کلومیٹر ان ریاستوں میں آتا ہے ۔ ملک کی 12 بڑی بندرگاہوں میں سے سات اس خطے میں ہیں۔ اس کے ساتھ اب کل 3,461 ماہی گیری کے گاؤں میں سے 1763 ماہی گیری گاؤں اس علاقے میں ہیں اور یہاں سمندری مصنوعات کی تجارت اور برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اعضاء کے عطیہ کو عوامی تحریک بنانے پر زور

Next Post

آنگ سان سوچی کو ‘سخت مشقت کے ساتھ۳؍سال قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
کرپشن الزام :آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

آنگ سان سوچی کو 'سخت مشقت کے ساتھ۳؍سال قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.