دبئی// ایشیا کپ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین جمعہ کے روز کھیلا جائے گا جس میں جیتنے والی ٹیم سپر چار میں اتوار کے روز ٹیم انڈیا کے ساتھ کھیلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔
پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان یہ میچ سپر 4 کے لیے ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم اتوار کو ہندوستان کے ساتھ سپر 4 کا پہلا میچ کھیلے گی۔ ایسے میں شائقین کو امید ہوگی کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے ایسے میں مداحوں کو دوبارہ ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن جس طرح ہانگ کانگ نے ہندوستان کے خلاف کھیلا اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہانگ کانگ پاکستان کو سخت چیلنج پیش کرے گا۔
ایک طرف بابر اعظم پاکستان کے کپتان ہوں گے اور دوسری طرف ہانگ کانگ کے بابر حیات ہوں گے۔ بلاشبہ بابر کا نام بڑا ہے لیکن ایشیا کپ میں بابر حیات کا ریکارڈ شاندار ہے۔ بابر حیات اس وقت ایشیا کپ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ بابر حیات نے 2016 میں 122 رنز بنائے تھے جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے ہندوستان کے خلاف بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔
دوسری طرف پاکستان کے تیزگیندباز حارث رؤف اور نسیم شاہ کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ فٹنس مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شام کیا جا سکتا ہے۔
حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کچھ دن آرام کروانے کے بعد اب میچ کے لیے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ فٹنس مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شام کیا جا سکتا ہے۔
حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کچھ دن آرام کروانے کے بعد اب میچ کے لیے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی، گزشتہ روز دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ کی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں اتوار کے روز ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بولنگ کرنے میں تکلیف پیش آئی تھی۔اس حوالے سے ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی، گزشتہ روز دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران گیندبازی کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں اتوار کے روز ٹیم انڈیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بولنگ کرنے میں تکلیف پیش آئی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ٹریننگ سیشن کے دوران فوکس میں کچھ تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔بابر اعظم ٹریننگ سیشنز میں پاور ہٹنگ کے لیے الگ نیٹ پر خاصی دیر ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ٹریننگ سیشنز میں بابر اعظم کے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر منصور رانا بھی موجود تھے ۔
ان ٹریننگ سیشنز کےدوران یہ دیکھا گیا ہے کہ بابر اعظم پاور ہٹنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور وہ بڑی شاٹس کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہیں۔