ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میںآزاد نے حکومت کی مدد کی:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-28
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر مین منڈل کمیشن کی رپورٹ عملائی جائے:بخاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر/ 28اگست
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بلواسط یا بلاواسط رول رہا تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والامودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے ۔
بخاری کے مطابق غلام نبی آزاد آج کہہ رہے ہیں کہ پانچ اگست کی پوزیشن واپس لاوں گا لیکن جب وہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کو منسوخ کرنے پر روک لگا سکتے تھے اُس وقت کچھ نہیں کیا ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا”تین سال کے بعد اب لوگوں کو پتہ چلا کہ پانچ اگست 2019 کو غلام نبی آزاد نے اسی دن کا سودا کیاتھا اور لوگوں کو اب اس کی پوری علمیت حاصل ہوئی ہے “۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری نے غلام نبی آزادکو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میں اُس کا بھی برابر کا ہاتھ رہا ہے ۔
بخاری نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کو جب راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے لئے بل پر بحث ہوئی تو اکثریت اپوزیشن کی تھی لیکن بل کے خلاف ووٹ پڑے اور اس میں غلام نبی آزاد نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے مودی جی کے ساتھ مل کر بل پاس کرائی اور آج وہ لوگوں کے غمخوار بنے بیٹھے ہیں۔
اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ غلام نبی آزاد پانچ اگست کی پوزیشن کو واپس لانے کی باتیں کررہا ہے لیکن میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کے متعلق راجیہ سبھا میں لائی گئی بل پر روک لگانے کی پوزیشن میں تھے تو آپ نے اُس وقت کچھ نہیں کیا۔
بخاری نے بتایا کہ غلام نبی آزاد اُس وقت مودی کے ساتھ مل گئے اور بل کو پاس کرایا ۔اُس دن وہ (مودی جی ) آنسوں آپ کے لئے اور آپ نے آنسوں اُن کے لئے بہائے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیریوں کے آنسوں کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔
اپنی پارٹی کے صدر نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا اب بیوقف نہیں بنایا جاسکتا ہے انہیں معلوم ہے کہ غلام نبی آزاد نے کس کے ساتھ ہاتھ ملایا ۔
اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے 5 اگست 2019 کو آج کے دن کے لئے سودا کیا تھا اور تین سال بعد لوگوں کو اس کی علمیت ہوئی کہ آزاد صاحب نے پیٹ پیچھے ایک بڑا سودا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بخاری نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والا مودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے ۔انہوں بتایا کہ غلام نبی آزادنے راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی بل کو پاس کرانے میں بلواسط یا بلاواسط طور پر اپنا رول ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب نے کانگریس کا ووٹ مودی کے حق میں دیا اور آج اُس کا اصل چہرہ سامنے آیا ہے ۔
بخاری نے کہا”آزاد صاحب مودی کے ساتھ مل کر آپ کشمیریوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں“۔
فاروق عبداللہ کی جانب سے غلام نبی آزاد کی حمایت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ اُنہیں مجبوری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

متبادل ایندھن پر توجہ دینے کی ضرورت: گڈکری

Next Post

مزید پانچ سینئر کانگریس لیڈران نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
مزید پانچ سینئر کانگریس لیڈران نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقی

مزید پانچ سینئر کانگریس لیڈران نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.