نئی دہلی//بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دوریسوامی کو برطانیہ میں ہندوستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ 1992 بیچ کے انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) آفیسر مسٹر دوریسوامی کی جگہ ویتنام میں ہندوستان کے سفیر مسٹر پرنے ورما کو ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر بنایا گیا ہے ۔ مسٹر دوریسوامی لندن میں محترمہ گایتری اسر کمار کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہو رہی ہیں۔