جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پہلے میچ میں وراٹ نے اگر نصف سنچری بنائی تو سب کے منہ بند ہو جائیں گے: شاستری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-23
in کھیل
A A
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

بنگلورو// ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے منگل کے روز کہا کہ اگر وراٹ کوہلی ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نصف سنچری بنا لیتے ہیں تو باقی کے ٹورنامنٹ کے لیے "سب کا منہ بند ہو جائے گا”۔
شاستری نے ایشیا کپ سے قبل منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا، ”اب وہ پرسکون دماغ کے ساتھ واپس آئیں گے۔ میدان سے باہر ہو چکے ہیں۔ اب وہ تال میں آنے کی کوشش کریں گے۔ پہلے میچ میں وراٹ 50 رنز بنا لیں تو باقی ٹورنامنٹ کے لیے سب کے منہ بند ہو جائیں گے۔
کوہلی پانچ ہفتے کے آرام کے بعد 28 اگست کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے میچ میں واپسی کریں گے، جو ان کا 100 واں ٹی ٹوئنٹی بھی ہوگا۔ وہ ہندوستان کے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں تھے۔
کوہلی اپنی خراب فارم کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ان کی جگہ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔
شاستری نے کہا کہ تمام کھلاڑی برے وقت سے گزرتے ہیں اور بین الاقوامی شیڈول سے آرام لینے سے کوہلی کو اپنی غلطیوں پر غور کرنے کا وقت ملاہوگا۔
شاستری نے کہا، ”یہ راکٹ سائنس نہیں ہے۔ بڑے کھلاڑیوں کو جاگنے میں وقت لگتا ہے۔ انہیں وقفے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ذہنی تھکاوٹ دنیا کے بہترین کھلاڑی کو بھی ہو سکتی ہے۔ عالمی کرکٹ میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو برے دور سے نہ گزرا ہو۔ میرا ماننا ہے کہ (وراٹ کا) یہ وقفہ صرف جسم کے لیے نہیں بلکہ سوچنے کے لیے بھی ہے۔ انہوں اس پر غور کیا ہوگا کہ وہ کیا بہتر کر سکتے تھے۔
اس دوران ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے ان کے جانشین راہل دراوڑ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد آج کہا کہ فکرکرنےکی کوئی بات نہیں ہے اور وہ کورونا کو شکست دے کر ہندوستان-پاکستان میچ مقابلے کے لئے لوٹ آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے زیادہ فرق پڑے گا۔ آج اسے کووڈ-19 نہ کہیں، وہ صفر فلو ہے۔ دراوڑ تین چار دنوں میں صحت یاب ہونے کے بعد میدان پر لوٹ آئیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ ٹیم کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے سے قبل منگل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو امید ہے کہ راہل دراوڑ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
شاستری نے کورونا کے سلسلے میں یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 2021 میں ہی کھیلتی تو وہ سیریز جیت سکتی تھی۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 2021 میں پانچویں ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے کوششیں کی گئی تھیں لیکن کورونا وائرس کے متعدد کیسز کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ میچ بالآخر جولائی 2022 میں کھیلا گیا، جس میں انگلینڈ نے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
شاستری نے کہا کہ جب مجھے گزشتہ سال کورونا انفیکشن ہوا تھا تو میں چھ دنوں میں ڈریسنگ روم میں لوٹ سکتا تھا۔ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر میں چھ سات دنوں میں ڈریسنگ روم میں واپس آتا اور وہ میچ ہم اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلتے تو ہم وہ میچ جیت جاتے۔ اب کورونا کی بات نہ کریں، یہ صرف فلو ہے۔ دو پیراسیٹامول لیں اور آپ انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے میدان میں واپس آ جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی سی سی آئی نے دراوڈ کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی

Next Post

وکرم دوریسوامی برطانیہ میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
Next Post
وکرم دوریسوامی برطانیہ میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے

وکرم دوریسوامی برطانیہ میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.