واشنگٹن//
امریکہ نے یوکرین کے لیے 775 ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ پینٹاگون کی طرف سے یوکرین کے لیے جنگی امداد پیکج کا علان جمعہ کے روز کیا گیا ہے۔ کیونکہ یوکرین نے ماسکو کو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔
اس نئے اعلان کے بعد امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے اسلحے اور جنگی امدادی پیکج کی مجموعی مالیت اب تک 10،6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ یہ ساری امداد جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد سے دی گئی ہے۔
جمعہ کے روز کے اعلان کردہ اسلحے کے پیکج کو بھی صدر جو بائیڈن نےڈرا ڈاون اختیار کے تحت کیا ہے۔ جوبائیڈن نے اگست 2021 سے اب تک اپنے اس اختیار کو 19 بار استعمال کیا ہے۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ یوکرین کے لیے اس نئے پیکج میںہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ( ایچ آئی ایم آر ایس ) 16 کی تعداد میں 105 ایم ایم ہوئٹزرز ، 36000 اسی توپخانے کے لیے گولے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 15 بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے اور ہائی سپیڈ اینٹی ریڈیاشن میزائل بھی شامل ہیں۔
پینٹا گون کے مطابق امدادی پیکج میں پچاس کی تعداد میںآرمڈ ہائی موبیلٹی ملٹی پرپز گاڑیاں ہوں گی، 1000 کی تعداد میں وائر گائیڈد میزائل بھی شامل ہوں گے۔ اسی طرح جدید ترین جنگی اسلحے سے متعلق کئی دوسری اشیا بھی شامل کی جارہی ہیں۔
پینتا گون نے اپنے بیان میں واضح کیا جیسا کہ صدر جوبائیڈن نے واضح طور پر کہہ رکھا ہے ہم یوکرین کی مدد کریں گے امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔