جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی نے سسودیا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا،اے اے پی نے بدعنوانی کے الزامات سے انکار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-19
in قومی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی// دہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں بدعنوانی کی رپورٹوں کی جانچ کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو مجموعی طور 21مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے جس میں مسٹر سسودیا سمیت کم از کم 15 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔
تاہم عام آدمی پارٹی نے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے ۔
مسٹر سیسودیا نے ٹویٹر پر کئی پوسٹوں میں اپنی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے تلاشی آپریشن کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے کام میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ ‘‘سچ’’ جلد سامنے آسکے ۔ مسٹر سسودیا نے ہندی میں ٹویٹ کیاکہ "سی بی آئی آ گئی ہے ۔ ان کا استقبال ہے ۔ ہم انتہائی ایماندار ہیں۔ لاکھوں بچوں کا مستقبل بنارہے ہیں۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک اب تک نمبر ون نہیں بن سکا۔
ہم سی بی آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد حقیقت سامنے آسکے ۔
دہلی کے چیف سکریٹری کی ایک رپورٹ میں کیجریوال حکومت کی نئی شراب پالیسی میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے گزشتہ ماہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔
سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔
نومبر میں دہلی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت شراب کی دکانوں کے لائسنس پرائیویٹ تاجروں کو سونپ دیے ، جس کی وجہ سے دہلی میں شراب کی دکانوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے ۔ اس پالیسی پر اپوزیشن جماعتوں نے حکومت اور شراب کے ٹھیکیداروں کے درمیان گٹھ جوڑ کا الزام لگاتے ہوئے تنقید کی تھی۔ کئی سماجی تنظیموں نے بھی اس پالیسی کو شراب بندی بڑھانے کی پالیسی بتا کر دہلی حکومت پر سوال اٹھائے تھے ۔
سی بی آئی کی کارروائی کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس کارروائی میں ایک سرکاری ملازم کے ٹھکانے سے دہلی کی ایکسائز پالیسی سے متعلق خفیہ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس میں مسٹر سسودیا سمیت 15 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں کچھ اور لوگوں کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت بینکوں کی نجکاری میں من مانی کر رہی ہے : کانگریس

Next Post

کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post
کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے

کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.