ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

مسئلہ ہوائی شرح کرایوں کا !

ہوائی کمپنیوں کا من ماناراج برابر قائم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-22
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

دہلی… جموں…سرینگر ہوائی سرکٹ ملک کی کم وبیش سبھی ہوائی کمپنیوں کیلئے ایک ایسی سوناکی کان ثابت ہورہی ہے جس کی ملک کے کسی بھی ہوائی سرکٹ سے کوئی مثال نظرنہیں آتی۔ گذشتہ ایک مدت سے وزارت شہری ہوا بازی کی توجہ ہوائی کمپنیوں کی اس مبینہ لوٹ کی طرف مبذول کی جاتی رہی ہے، بار بار یہ بات واضح کی جاتی رہی ہے اور سمجھانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے کہ ہوائی کمپنیوںکی اس من مانی سے جموںوکشمیر کی نہ صرف سیاحتی صنعت بلکہ اوسط شہری بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہورہے ہے ہیں جبکہ شرح کرایوں میں آئے روز کا اضافہ ان سب کیلئے ایک مستقل پریشانی کا موجب بن چکا ہے۔
غالباً اس لوٹ یا من مانی کی ایک بڑی مگر اہم وجہ یہ ہے کہ سرینگر کا جموں کے ساتھ صرف ایک اکیلا زمینی رابطہ ہے جو معمولی بارشوں یا تودے کھسک کرآنے سے کٹ جاتا ہے۔ اس کمزوری کا ناجائز فائدہ ملک کی یہ جہاز ران کمپنیاں اُٹھانے کی بھر پورکوشش کررہی ہیں۔ جموں سرینگر کا فی الوقت اوسط کرایہ ۸؍ ہزار روپیہ کے قریب ہے جبکہ دہلی سرینگر کا ہوائی کرایہ پندرہ ہزار روپے کی حد کو چھورہاہے۔ جموں اور سرینگر کے درمیان یا دہلی اور سرینگر یا جموں کے درمیان ہوائی فاصلہ دہلی … بنگلور، دہلی …ممبئی یا دہلی …کولکتہ کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن کرایہ ان سرکٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔
یہ معاملہ اب تک متعدد مرتبہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میںاُٹھایا جاتارہا ہے جبکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ابھی محض چند روز قبل پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اُٹھاتے ہوئے مرکز کی متعلقہ وزارت سے اپیل کی کہ وہ ہوائی کمپنیوں کے ساتھ اس معاملہ پر رجوع کریں تاکہ شرح کرایوں میںمعقولیت لائی جاسکے۔ فاروق عبداللہ کے اس مطالبے پر کیا کوئی پہل کی گئی اس بارے میں فی الوقت تک کوئی واضح جانکاری نہیں البتہ فاروق عبداللہ کی اپیل کو کئی روز بیت گئے لیکن شرح کرایوں میں اضافہ ہوائی کمپنیوں کی اپنی روایت کے مطابق برابر جاری ہے۔
جموںوکشمیر ہوائی کمپنیوں کے اس خاص نشانے پر کیوں ہے اور کیوں وہ شرح کرایوں میںکسی معقولیت کیلئے آمادہ نہیں اس بارے میں جموں وکشمیر باالخصوص کشمیرمیں عوامی سطح پر جو تاثر اب تک اُبھر کرسامنے آیا اور جو تاثر اب ہر گذرتے دن کے ساتھ مستحکم ہوتاجارہاہے اسے اگر سچ پر محمول تصور کیاجائے تو ہوائی کمپنیوں کا یہ طریقہ کار براہ راست دو نتائج پر منتج ہوتا نظرآرہاہے۔ ایک یہ کہ کشمیرکی سیاحتی صنعت کو نقصان پہنچایا جائے، کیونکہ ایساکرکے جو سیاح کشمیر کی سیاحت کے خواہشمند ہیں بھاری شرح کرایہ انہیں کشمیر کا رُخ کرنے سے باز رکھ سکے ، دوئم سڑک رابطوں کی کمی کا جتنا ممکن ہوسکے اس کا ناجائز فائدہ اُٹھایا جاتارہے۔ یہی وہ تاثر ہے جس کو ہوائی کمپنیوں کی مبینہ یا دانستہ لوٹ سے منسوب کیاجارہاہے۔
جہاز ران کمپنیوں کی اس روش کے باوجود جن سیاحوں کوکشمیر آناہے وہ آکر رہتے ہیں البتہ وہ بھی اس بات کا شکوہ کررہے ہیں کہ ہوائی کمپنیوں کا رویہ اور شرح کرایوں کے تعین کے حوالہ سے زیادتی سے عبارت ہے اور غالباً متعصبانہ بھی ہے۔
یہ کوئی پوشیدہ امرنہیں کہ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو ماضی میں نقصان پہنچانے کیلئے کچھ مفاد پرستوں نے کرایہ کی ٹولیوں کی خدمات حاصل کی تھی جو سیاحوں کی بسوں پر پتھرائوں کرکے سیاحوں کو ہراساں کرتے رہے ہیں۔ ان پر جب گرفت حاصل کرلی گئی تو کچھ ایسے سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آئے جن پر یقین کرنا تقریباً ناممکن تھا لیکن حقائق کے سامنے ان کی صداقت پر یقین کرنا ہی پڑا۔ کشمیرکی سیاحتی صنعت کو نقصان پہنچانے کے اُس مشن پر کچھ بڑے لوگ بھی درپردہ ملوث پائے گئے لیکن چونکہ یہ لوگ خود صاحب اقتدار و احتیارات تھے لہٰذا راز راز ہی رہنے دیاگیا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
جموں وکشمیر میں سیاحت کی صنعت سے لاکھوں افراد، جن کا تعلق حصول روزگار اور خدمات کے حوالہ سے مختلف شعبوں سے ہے بلواسط یا بلاواسطہ وابستہ ہیں۔ جب سیاحت کسی حوالہ سے منفی طور سے متاثر ہو جاتی ہے تو یہ سارے لوگ پریشانیوں اور مالی مشکلات سے دو چار ہوجاتے ہیں۔ روزگار کے حصول کیلئے ان میں سے کچھ سڑکوں پر بھی آکر درپیش پریشانیوں کو زبان دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔کبھی کبھار یہ منظرنامہ امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا کرتاہے۔ اس مخصوص منظرنامہ کاخراب پہلو یہ ہے کہ یہ ان قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتاہے جن کی کشمیر پر ٹیڑھی نگاہیں اور جو محل بے محل موقعہ کی ٹوہ میں رہتے ہیں۔
مرکزی وزارت شہری ہوابازی اس مخصوص معاملے میں مداخلت کیوںنہیں کررہی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ ہوائی کمپنیوں کو دہلی … جموں …سرینگر سرکٹ کے حوالہ سے کسی قسم کا کوئی مالیاتی خسارہ درپیش نہیں کیونکہ اوسطاً چالیس فلائٹوں کی وساطت سے زائد از پندرہ ہزار مسافر روزانہ سفری سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ یہ ایک معمہ تو ہے لیکن یہ کیسا معمہ ہے جو فہم سے بالا تر ہے۔
سابق مرکزی وزیر شہری ہوا بازی سے جب یہ معاملہ رجو ع کیاگیا تو ان کا جواب واقعی حیران کن تھا۔ بجائے اس کے کہ خود کوئی حرکت کرتے انہوںنے جموںوکشمیر کی اُس وقت کی حکومت پر ملبہ گراتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنا سرچارج اور دوسرے محصولات کی شرح کم کرے تو شرح کرایوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
مسائل کو حل کرنے کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری حکومت اور اس کی ایڈمنسٹریشن کی ہے لیکن جموں وکشمیر کے حوالہ سے یہ ایک مخصوص معاملہ ہے جس کے تعلق سے کوئی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے بادی النظرمیں آمادہ نہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیز فائر پر عمل در آمد کے بعد ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر حالات مستحکم:بھٹ

Next Post

آزاد صاحب کا سچ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

آزاد صاحب کا سچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.