جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گوٹہ پورہ بڈگام میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں شہری ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-22
in اہم ترین
A A
گوٹہ پورہ بڈگام میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں شہری ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

بڈگام /۲۱مارچ
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گوٹہ پورہ علاقے میں پیر کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو ہلاک کیا ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تجمل محی الدین ڈار پر اس کے گھر میں گھس کر گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔
ایس پی بڈگام کے مطابق ڈار ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔واقعہ کے بعد فورسز نے علاقوں کو اپنے محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ‘ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
واقعہ کے حوالے پولیس کے ایک ترجمان نے آج شام جاری ایک بیان میں کہا کہ’ دہشت گرد ‘بڈگام کے گوٹہ پورہ علاقے کے رہنے والے ایک شہری تجمل محی الدین ڈار کے گھر میں گھس گئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں ڈار گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔
اس دوران جموںکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں پیر کی شام مشتبہ جنگجووں نے غیر مقامی مزدور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ برداروں نے پیر کی شام گانگو پلوامہ میں پارس مندن ساکن بہارنامی مزدور پر نزدیک سے گولیاں چلائیں ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے ۔
پولیس ترجمان نے اس واقعہ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ میں تقریباً رات پونے آٹھ بجے ’دہشت گردوں ‘نے ایک ٹھیلے والے پر فائرنگ کی جس کی شناخت بسوجیت کمار ولد پارس مڈل ساکن بہار کے طور پر کی گئی۔ دہشت گردی کے اس واقعہ میں اسے گولی لگنے سے زخم آئے اور اسے فوری طور پر کریٹیکل کیئر ایمبولینس میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کے دونوں واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور افسران دہشت گردی کے ان جرائم کی طرف لے جانے والے مکمل حالات کا تعین کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متعلقہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ان علاقوں میں تلاشی جاری ہے۔
بتادیں کہ ۱۹مارچ کی شام کو بھی مشتبہ ملی ٹینٹوں نے آری ہل پلوامہ میں اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی ترکھان پر فائرنگ کی جس وجہ سے وہ گولی لگنے سے زخمی ہوا تھ

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے پدم بھوش ایوارڈ حاصل کیا

Next Post

جموں شہر میں سمارٹ بجلی میٹروں نے کام کرنا شروع کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
جموں شہر میں سمارٹ بجلی میٹروں نے کام کرنا شروع کیا

جموں شہر میں سمارٹ بجلی میٹروں نے کام کرنا شروع کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.