بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں شہر میں سمارٹ بجلی میٹروں نے کام کرنا شروع کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-22
in اہم ترین
A A
جموں شہر میں سمارٹ بجلی میٹروں نے کام کرنا شروع کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

جموں/۲۱مارچ
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے کہا ہے کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر سمارٹ میٹر وںکے ساتھ نصب کئے جانے والے علاقوں کو آخری صارف تک معیاری بجلی بلا خلل فراہم کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ آج سے جموں کے ۴فیڈروں سے جڑے۶۶۰۳سمارٹ میٹر گھرانوں کو معیاری بجلی ملے گی۔
جموں کے کنونشن سینٹر میں ایک تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سمارٹ میٹر لگائیں، چوری پر قابوپانے اور فضول خرچی کو کم کرنے میں اِنتظامیہ کی مدد کریں‘‘۔
سنہانے کہا کہ یہ اِقدام صارفین کو اَپنے بجلی کے اِستعمال کی نگرانی کرنے اور اس کے مطابق اسے منظم کرنے کے قابل بنائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ پری پیڈ فیچر آنے والے دِنوں میں فعال کیا جائے گااورصارفین کو مطلوبہ بجلی فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزیدکہا کہ کشمیر میں بھی اِسی طرح کے اِنتظامات کی تقلید کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گذشتہ سات دہائیوں سے بجلی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کوئی قابلِ اعتماد کو ششیں نہیں کی گئیں اور نہ ہی ترسیل اور تقسیمی صلاحیت کو مضبوط کیا گیا۔
سنہا نے کہاکہ موجودہ حکومت گذشتہ ڈیڑھ برس سے صارفین کو بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کرنے اور ڈسٹری بیوشن کی کارکردگی کو بہتربنانے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گوٹہ پورہ بڈگام میں مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں شہری ہلاک

Next Post

’۷۰ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
’۷۰ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع‘

’۷۰ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.