الریاض///
سعودی عرب میں حکام نے کیپٹاگون نامی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق اس واقعے میں کیپٹاگون کی بنی ہوئی گیارہ لاکھ گولیاں پکڑی گئی ہیں۔
کیپٹا گون کا نشہ عام طور لبنان اور شام وغیرہ میں زیادہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال غیر قانونی ہے۔ سعودی حکام نے جدہ کی بندرگاہ پر کیپٹا گون کی گولیاں ایک ایسے کھیپ سے پکڑی گئی ہیں جس میں بظاہر کھلونے، کپڑے اور دوسری اشیا لائی جا رہی تھیں۔
جدہ پورٹ پر تعینات حکام کو شبہ ہوا جس کے بعد تلاشی لیے جانے پر منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ جن پانچ افراد کے نام یہ شپمنٹ آئی تھی انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔