واشنگٹن//
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر جوہری ہتھیاروں سے متلعق کاغذات کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا تھا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس کیس سے متعلق معلومات رکھنے والے عہدیداران کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف بی آئی نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق انتہائی قیمتی ڈاکیو منٹس کی تلاش کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈاکیومنٹس امریکی ہتھیاروں سے متعلق تھے یا پھر کسی اور ملک سے متعلق تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خاندانی کاروباری سرگرمیوں کی سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
سابق امریکی نے اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ سوالات کا جواب دے یا نا دے۔