کابل//
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ حملے میں 3 فلسطینیوں کو قتل اور 70 کو زخمی کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی کمانڈر سمیت دو فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔