سیول///
جنوبی کوریا میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے 8 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد لا پتہ ہو گئے۔
یونہاپ کی خبر کے مطابق دارالحکومت سیول اور اطراف کے علاقوں میں موثر ہونےو الی شدید بارشوں سے بہت سارے مکانات، میٹر و اسٹیشنز، گاڑیاں اور عمارتیں زیر آب آگئیں، بجلی کی فراہمی اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔حکام نے اعلان کیا کہ سیول میں 5 اور گیونگی صوبے میں 3 افراد شدید بارش کی وجہ سے ہلاک ہوئےجبکہ 9 افراد زخمی اور 2 لاپتہ ہیں۔بتایا گیا کہ سیول میں 4 افراد سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔
شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعدد سڑکوں کو آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ تقریباً 800 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کم از کم 790 افراد کو سیول اور آس پاس کے شہروں سے نکال لیا گیا ہے۔ وزارت نے سیلاب کی نگرانی کی سطح کو "مزید بڑھا” دیا ہے۔
کورین فارسٹ سروس نے ملک بھر کے 47 شہروں اور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔