ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-17
in قومی خبریں
A A
ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے سعودی عرب میں جنگ کی صورتحال کے پیشِ نظر وہاں کے لیے 20 اکتوبر تک کی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی جمعہ کے روز 20 اکتوبر تک کے لیے سعودی عرب سے آنے اور جانے والی اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل انڈیگو اور اکاسا ایئر نے جمعرات کی رات سعودی عرب کی پروازوں کی منسوخی کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں اور ان میں ہوائی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد چاروں ہندوستانی ایئر لائن کمپنیوں نے وہاں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایئر انڈیا کی جانب سے آج جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریاض، دمام اور جدہ کے لیے 20 اکتوبر تک کی اس کی تمام پروازیں منسوخ رہیں گی، جن میں دونوں طرف کی پروازیں شامل ہیں۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ ان پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے فی الحال حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ مسافروں کے لیے ٹکٹ منسوخ کرانے پر مکمل ریفنڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی دمام، جدہ اور ریاض کی اپنی تمام پروازیں 20 اکتوبر تک منسوخ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ مسافر سفر کی تاریخ میں بلا معاوضہ تبدیلی کر سکتے ہیں یا پھر ٹکٹ منسوخ کرا کے پورا ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
انڈیگو نے جمعرات کو بتایا تھا کہ ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ کی اس کی پروازیں 24 اکتوبر تک کے لیے منسوخ رہیں گی۔ جبکہ اکاسا ایئر نے ریاض کی پروازیں 24 اکتوبر تک اور جدہ کی پروازیں 21 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے پر مرکز سے جواب طلب کیا

2026-10-17

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.