ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-17
in عالمی خبریں
A A
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

کیف، 16 اکتوبر (یو این آئی) یوکرین کے علاقے وولین کے گورنر ‘رومان رومانیوک نے کہا ہے کہ وولن پر روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئےہیں۔
جمعرات کو جاری کردہ بیان میں رومان نے کہا ہےکہ روس نے، یوکرین کے پولینڈ کے ساتھ سرحدی علاقے ‘وولین پر ڈرون حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو ئےاور 3 لاکھ 70 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ حملوں میں ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے، ایک کاروباری ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یوکرین پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملک کے وسطی شہر اومان میں بھی ایک رہائشی عمارت پر ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
توانائی کی نجی کمپنی ڈی ٹی ای کے (DTEK) نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی حملوں کے دوران کیف میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی ترسیل روک دی گئی ہے۔
پولینڈ مسلح افواج نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملوں کے دوران فضائی حدود کی حفاظت کے لیے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے گئے تاہم فضائی حدود کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ کیف انتظامیہ نے 12 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے، توانائی کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے بند کرنے کے موضوع پر روس۔یوکرین اتفاق کا، اعلان کئے جانے کے باوجودروس نے خارکیف میں ایک بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین مجوزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے تاہم انہیں ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ روس اس معاہدے کی پابندی کر رہا ہے۔ زیلنسکی نے واشنگٹن سے ، جنگ بندی تجویز پر عمل پر آمادہ کرنے کے لئے، روس پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب کریملن نے کسی بھی معاہدے کی تصدیق کئے بغیر کہا تھا کہ فریقین کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

Next Post

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
عالمی خبریں

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

2026-10-17
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

2026-10-17
ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

2026-10-17
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی بدترین جنگلاتی آگ، چار افراد ہلاک

2026-10-17
عالمی خبریں

میانمار کے فوجی بغاوت کے رہنما سے صدر بننے والے من آنگ ہلائینگ نے جنگ کے باوجود پڑوسی ممالک کی حمایت دوبارہ حاصل کرلی

2026-10-17
امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
Next Post
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.