ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-17
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

واشنگٹن، 16 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سابق ماہرِ نفسیات ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کی موت دکھائے جانے کے حق میں ہیں، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے اس پر شبہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اسے نہیں دیکھیں گے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور دنیا بھر میں شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے براہِ راست نشریات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کو انہوں نے کہا کہ بہت سے اچھے اور نیک ارادے رکھنے والے لوگ شاید اسے مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہیں گے۔
ٹرمپ نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اگر اس سزا کی براہِ راست نشریات سب کے لیے کی جاتیں تو یہ دنیا کے لیے ایک سخت پیغام ہوتا کہ امریکہ دہشت گردوں اور حسن جیسے گھٹیا لوگوں سے کیسے نمٹتا ہے۔
صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں مزید کہاکہ اسے طے شدہ پروگرام کے مطابق فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہی سزائے موت دی جائے گی، لیکن اس واقعے کی براہِ راست نشریات نہیں کی جائیں گی۔
سال 2009 میں ٹیکساس کے ایک فوجی اڈے پر حسن نے امریکی فوج کے 13 نہتے جوانوں کو گولی مار کر ہلاک اور 32 دیگر افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جانے والی یہ سزا 60 سال سے زیادہ عرصے میں فوج کی جانب سے دی جانے والی پہلی سزائے موت ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ متاثرین کے اہلِ خانہ چاہیں تو خود وہاں موجود رہ کر سزائے موت دیے جانے کا عمل دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں انصاف ہوتا دیکھنے کا حق ہے!
گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ وہ 3 دسمبر 2026 کو حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے گا اور اس واقعے کی براہِ راست نشریات بھی کرے گا۔ اس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور کئی دیگر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید شروع ہو گئی۔ اقوام متحدہ نے ان منصوبوں کو ”گھناؤنا” قرار دیا۔
گزشتہ سال 17 ممالک میں 2700 سے زیادہ لوگوں کو سزائے موت دی گئی، لیکن ان میں سے صرف 2 ممالک نے یہ سزا عوام کے سامنے دی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، 2025 میں ایران میں 11 اور افغانستان میں 6 افراد کو سرِعام سزائے موت دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈونیشیا میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی بدترین جنگلاتی آگ، چار افراد ہلاک

Next Post

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
عالمی خبریں

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

2026-10-17
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

2026-10-17
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
عالمی خبریں

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

2026-10-17
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی بدترین جنگلاتی آگ، چار افراد ہلاک

2026-10-17
عالمی خبریں

میانمار کے فوجی بغاوت کے رہنما سے صدر بننے والے من آنگ ہلائینگ نے جنگ کے باوجود پڑوسی ممالک کی حمایت دوبارہ حاصل کرلی

2026-10-17
امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
Next Post
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.