بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا دورے کے لیے آرچر اور بیتھل کی انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-14
in کھیل
A A
آسٹریلیا دورے کے لیے آرچر اور بیتھل کی انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شکھر دھون ایشیا واریئرز میں پاکستانی کھلاڑی افتخار اور تنویر کے ساتھ نظر آئیں گے

شیفالی اور شبھمن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ

ندن، 13 اکتوبر (یواین آئی) جوفرا آرچر اور جیکب بیتھل نومبر میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ آرچر کو پاکستان میں ہونے والی آئندہ سہ فریقی سیریز کے لیے آرام دیا گیا تھا اور وہ جولائی میں ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران گھٹنے میں لگی چوٹ سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ہیری بروک کی قیادت والی 16 رکنی ون ڈے ٹیم اگلے سال ہونے والے عالمی کپ کی تیاری کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ حالیہ ہیمسٹرنگ سرجری کے بعد جوز بٹلر دستیاب نہیں ہیں، جبکہ ساکب محمود گھٹنے کی چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔
تاہم آرچر، گس اٹکنسن، سنی بیکر اور جوش ٹنگ اس کے بعد ہونے والی ٹی-20 سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، کیونکہ انگلینڈ جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ دورے سے قبل اپنے تیز گیندبازوں کو مناسب آرام دینے اور ان کی فٹنس کا خیال رکھنے کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔
انگلینڈ کے قومی سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا، "ون ڈے سیریز کے لیے جیکب بیتھل اور جوفرا آرچر کی واپسی کا مطلب ہے کہ ہم تقریباً اپنی مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے اور ایک سال بعد ہونے والے عالمی کپ کی تیاری تیز کریں گے۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد چار تیز گیندباز ٹیم سے الگ ہوجائیں گے، کیونکہ ہم جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ دورے سے قبل انہیں مناسب طریقے سے مینیج کرنا چاہتے ہیں۔”
انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم: ہیری بروک (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سنی بیکر، ٹام بینٹن، جیکب بیتھل، جارڈن کاکس، ہنری کِروکومب، سیم کرن، لیام ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید، جو روٹ، جوش ٹنگ۔
دوسری جانب ٹی-20 ٹیم میں چار ایسے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے ابھی انگلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ان میں تھامس ریو اور ایڈی جیک بھی شامل ہیں، جنہیں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ 18 سالہ ریو ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں اور انہیں ایک روز قبل ہی ای سی بی کا مرکزی معاہدہ ملا ہے۔ انہوں نے فروری میں آئی سی سی مینز انڈر-19 عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی۔ ریو اور جیک دونوں گزشتہ سال آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی انگلینڈ لائنز ٹیم کا حصہ تھے۔
اس دوران فل سالٹ بھی کواڈریسیپس کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں، جس کے باعث وہ گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی 3-0 سے ٹی-20 سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ اسی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے اینیورین ڈونالڈ نے اپنی جگہ برقرار رکھی ہے، جبکہ لیوک ووڈ کو بھی دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
نارتھ نے کہا، "ہماری ٹی-20 ٹیم کپتان ہیری بروک کی قیادت میں شاندار فارم میں ہے اور ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف آسٹریلوی حالات میں خود کو آزمانے کے موقع کے منتظر ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شکھر دھون ایشیا واریئرز میں پاکستانی کھلاڑی افتخار اور تنویر کے ساتھ نظر آئیں گے

Next Post

ایران کی برطانوی الزامات کی تردید، آر اے ایف فیئر فورڈ واقعے پر ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شکھر دھون ایشیا واریئرز میں پاکستانی کھلاڑی افتخار اور تنویر کے ساتھ نظر آئیں گے
کھیل

شکھر دھون ایشیا واریئرز میں پاکستانی کھلاڑی افتخار اور تنویر کے ساتھ نظر آئیں گے

2026-10-14
شیفالی اور شبھمن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ
کھیل

شیفالی اور شبھمن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ

2026-10-14
کھیل

زمبابوے کی سابق کھلاڑی اور امپائر سارہ ڈامبانیوانا کا 36 سال کی عمر میں انتقال

2026-10-14
کھیل

ڈی پی ورلڈ پی جی ٹی آئی کے ستارے ڈی پی ورلڈ انڈیا چیمپئن شپ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے

2026-10-14
کھیل

کوئی بہانہ نہیں، صرف مقابلہ: پنجاب ایف سی کے خلاف میچ سے قبل اوڈیشہ ایف سی کے کوچ کا مضبوط پیغام

2026-10-14
شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
Next Post

ایران کی برطانوی الزامات کی تردید، آر اے ایف فیئر فورڈ واقعے پر ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.