ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کئی علاقوں میں موسلادھار  بارش، ژالہ باری؛ بالائی  علاقوں میں برفباری کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۸؍ اکتوبر

                کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ۴۸ گھنٹوں کے دوران موسم میں خرابی اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

                حکام کے مطابق جمعرات کی شام سرینگر سمیت کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ متعدد علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

                محکمہ موسمیات کے مطابق۱۰؍ اکتوبر تک کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔۹؍اکتوبر کی شام اور۱۱ سے۱۳؍ اکتوبر کے دوران بھی بعض مقامات پر مختصر دورانیے کی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

                محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی رات سے جموں و کشمیر کے۷۰ سے۸۰فیصد علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا وسیع سلسلہ متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔

                محکمہ کے مطابق۱۱؍اکتوبر سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی اور۱۳ ؍اکتوبر کی شام تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم۱۴؍اور۱۵؍اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

                ۱۶ ؍اکتوبر سے موسم دوبارہ خشک ہونے اور۱۸اکتوبر تک یہی صورتحال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

                دریں اثنا، تیز ہواؤں اور بارش کے دوران ڈل جھیل میں شکارا پھنس جانے کے بعد تقریباً۱۵سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

                حکام کے مطابق سیاح ڈل جھیل میں شکارا کی سیر کر رہے تھے کہ نیہرو پارک کے قریب تیز ہواؤں اور بارش کے باعث ان کا شکارا پھنس گیا۔ اطلاع ملنے پر سی آر پی ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔

                ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریسکیو کے وقت سیاحوں کی درست تعداد شمار نہیں کی جاسکی، اس لیے یہ تعداد۱۵ سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

                حکام کے مطابق تمام سیاح محفوظ ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک تعطیل پر اتنا کنفیوژن!

Next Post

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر جی سی سی کمپنیوں کا مرکز بن سکتا ہے‘

2026-10-10
کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف
اہم ترین

کشمیر میں نایاب مارخور کی تعداد میں اضافہ، تازہ سروے میں حوصلہ افزا انکشاف

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز
اہم ترین

 سڑک کنارے فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ کا عمل تیز

2026-10-10
اہم ترین

سوپور میں آگ لگنے سے سیب  ذخیرہ کرنے کا گودام خاکستر رام بن مدرسے میں بھی آگ

2026-10-10
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی گولی لگنے سے موت

2026-10-10
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں مسافر گاڑی حادثے کا، شکار، دو افراد ہلاک، پانچ شدید زخمی

2026-10-10
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.