لندن، 7 اکتوبر (یواین آئی) رواں سال کے اوائل میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والی انگلینڈ کی ٹیمی بیومونٹ اگلے دو سیزن تک ‘دی بلیز کی جانب سے کھیلیں گی۔ 35 سالہ اوپنر نے 2028 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام تک معاہدے میں دو سال کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
بیومونٹ نے 2007 میں کینٹ سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ان کا کیریئر تیسرے عشرے میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے جولائی میں لارڈز میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے تاریخی پہلے ویمنز ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ اپنا بین الاقوامی سفر ختم کیا تھا۔ تینوں فارمیٹس میں انہوں نے مجموعی طور پر 7327 رن بنائے۔
بیومونٹ نے کہا کہ وہ اگلے چند برسوں تک ٹیم کے ساتھ رہنے کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور امید ہے کہ ٹیم رواں سال جیتی گئی کچھ ٹرافیاں دوبارہ اپنے نام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ٹرینٹ برج میں گزرے چار سال شاندار رہے ہیں اور خاص طور پر رواں سال ‘ٹریبل جیتنے کی یاد بہت خاص ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرینٹ برج ان کے لیے واقعی ایک خاص مقام ہے، جہاں ساتھی کھلاڑیوں، اسٹاف اور شائقین کے ساتھ کئی برسوں کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ وہ ٹرینٹ برج میں کھیل جاری رکھنے اور کچھ مزید وقت تک اس خاندان کا حصہ بنے رہنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔



