اتوار, اکتوبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 آن لائن مالی فراڈ کے معاملے  میں۶ء۷۰لاکھ روپے برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

بارہمولہ؍۳؍اکتوبر

                بارہمولہ پولیس نے آن لائن مالی فراڈ کے ایک معاملے میں متاثرہ شخص سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے ہتھیائی گئی۱۱لاکھ۷۰ہزارلاکھ روپے کی رقم میں سے۶لاکھ۷۰ لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، حکام نے ہفتہ کو بتایا۔

                یہ معاملہ سائبر پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں درج ایک ایف آئی آرکے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

’جموں و کشمیر میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب میں تیزی آئیگی‘

                پولیس نے بتایا کہ رقم کی برآمدگی مسلسل تحقیقات، تکنیکی تجزیے، مالی لین دین کی نگرانی اور متعلقہ بینکنگ حکام کے ساتھ تال میل کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ برآمد شدہ رقم بعد ازاں متاثرہ شخص کو واپس کر دی گئی۔

                تحقیقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرز شہاجہان چودھری کی نگرانی میں کی گئی، جبکہ سائبر پولیس اسٹیشن بارہمولہ کے ایس ایچ او انسپکٹر سجاد وانی نے اپنی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کی قیادت کی۔

                پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

                بارہمولہ پولیس نے شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ کے خلاف محتاط رہنے اور او ٹی پی، پن، سی وی وی، پاس ورڈ، یو پی آئی پن یا دیگر بینکنگ معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

                شہریوں سے مشتبہ لنکس، غیر مصدقہ ایپلی کیشنز اور نامعلوم کیو آر کوڈز سے بھی گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

                کسی غیر مجاز لین دین یا سائبر فراڈ کا شبہ ہونے کی صورت میں پولیس نے شہریوں سے فوری طور پر۱۹۳۰پر رابطہ کرنے، قومی سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل کے ذریعے شکایت درج کرنے اور بلا تاخیر اپنے بینک کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔

                پولیس نے مزید کہا کہ متاثرین لین دین کی تفصیلات، اسکرین شاٹس، فون نمبرز، پیغامات اور دیگر ڈیجیٹل شواہد محفوظ رکھیں، جو جعلی لین دین کا سراغ لگانے اور رقم کی واپسی میں تفتیش کاروں کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

                بارہمولہ پولیس نے کہا کہ وہ سائبر ذرائع سے ہونے والے مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آن لائن لین دین کرتے وقت مکمل احتیاط برتیں۔

۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اُوڑی قومی شاہراہ۴؍ اور۱۱؍اکتوبر کو  پہاڑی کٹائی کے کام کے باعث بند رہے گی

Next Post

کولگام میں تیندوے کے حملے میں۷ سالہ بچی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارتی فضائیہ کے درست حملے آپریشن سندور میں سنگ میل ثابت ہوئے :ایئر فورس چیف
اہم ترین

’فضائیہ کو سالانہ۳۶ سے۴۰ جنگی طیاروں کی ضرورت‘

2026-10-04
ہندوستان میں سب سے بڑے تیرتے ہوئے سولر پاور پروجیکٹ کا آغاز
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب میں تیزی آئیگی‘

2026-10-04
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

’سرینگر کے قریب ایک غیر مقامی شخص کیسے زمین خرید سکا؟‘

2026-10-04
سی اے جی کی رپورٹ میں جموں کشمیر میں بجٹ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
اہم ترین

سی اے جی کی جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کے نفاذ میں خامیوں کی نشاندہی

2026-10-04
جنگلاتی اراضی پر قائم روہنگیا کے ایک درجن ڈھانچے منہدم
اہم ترین

جنگلاتی اراضی پر قائم روہنگیا کے ایک درجن ڈھانچے منہدم

2026-10-04
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی عبور کرنے والی پی او کے  کی۱۷ سالہ لڑکی فوج کی تحویل میں

2026-10-04
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

رام بن میں دو الگ الگ  حادثات، ایک ہلاک‘۵۶زخمی

2026-10-04
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

پاکستان کادو شہریوں کی مبینہ ہلاکت پر بھارت سے ’’سخت احتجاج‘‘

2026-10-04
Next Post
کمسن بچے کی لاش باز یاب ‘پر نم آنکھوں سے سپرد خاک

کولگام میں تیندوے کے حملے میں۷ سالہ بچی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.