ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-26
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

ہندوستان میں سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنا چاہتے ہیں: سیمی

نِشین (جاپان)، 25 ستمبر (یو این آئی) کُشل بھُرتیل (4 وکٹ) اور للت راج ونشی (3 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت پوڈیل (ناٹ آؤٹ 33) رن اور سندیپ جورا (34) رن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیپال نے ایشیائی کھیلوں کے مردوں کے کرکٹ مقابلے میں افغانستان کو 16 گیند باقی رہتے ہوئے 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
103 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض 12 رن پر اپنے 2 وکٹ گنوا دیے۔ اس کے بعد کُشل ملا اور سندیپ جورا نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں کے درمیان 19 رن کی شراکت ہوئی۔ 7ویں اوور میں کُشل ملا (9) کے رن آؤٹ ہونے پر یہ شراکت ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد 10ویں اوور میں سندیپ جورا بھی رن آؤٹ ہوگئے۔ سندیپ جورا نے 35 گیندوں میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 34 رن کی اننگز کھیلی۔
18ویں اوور کی پہلی گیند پر کپتان دیپیندر سنگھ ایری (15) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے روہت پوڈیل کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لیے 46 رن جوڑ کر نیپال کی جیت یقینی بنائی۔ نیپال نے 17.2 اوور میں 5 وکٹ پر 103 رن بنا کر مقابلہ 5 وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔ روہت پوڈیل نے 32 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فریدون داؤد زئی، عبداللہ احمد زئی اور عرب گل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آج یہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 102 رن بنائے۔ فیصل خان احمد زئی (30)، نجیب اللہ زدران (30) اور نانگیلیا کھروٹے (17) نے رن بنائے۔ نیپال کی گیند بازی کے سامنے افغانستان کے 5 بلے باز دُہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ نیپال کے لیے کُشل بھُرتیل نے 21 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے۔ للت راج ونشی نے 13 رن دے کر 3 وکٹ جھٹکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوسل مینڈس کی سنچری اور ویلالیج کی 3 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے ون ڈے سیریز برابر کردی

Next Post

ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے
کھیل

ایشین گیمز: انناہت اور ابھیے سیمی فائنل میں، ہندوستان کے تین تمغے پکے

2026-09-26
ہندوستان میں سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنا چاہتے ہیں: سیمی
کھیل

ہندوستان میں سیریز جیت کر 2 دہائیوں کی خشک سالی ختم کرنا چاہتے ہیں: سیمی

2026-09-26
ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی
کھیل

ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

2026-09-26
کھیل

کوسل مینڈس کی سنچری اور ویلالیج کی 3 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے ون ڈے سیریز برابر کردی

2026-09-26
کھیل

کوسل مینڈس کی سنچری اور ویلالیج کی 3 وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے ون ڈے سیریز برابر کردی

2026-09-26
کھیل

ایشیائی کھیل: ہندوستانی مردوں کی کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-26
بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا
کھیل

بجاج فنسرو نے 16 سالہ تیراک دھنیدھی دیسنگو کو اپنی ٹیم میں شامل کیا

2026-09-25
انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل
کھیل

انیمیش کُجور اور گروندر ویر سنگھ 100 میٹر کے سیمی فائنل میں داخل

2026-09-25
Next Post
ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

ایشیائی کھیل: ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رن سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.