جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گیانیش کمار کی گرفتاری اور برطرفی کے مطالبے کے حق میں کانگریس ملک بھر میں کرے گی مظاہرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-25
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

گوا کے 97 ووٹروں کے نام بحال کرنے کی درخواست کو دہلی سے نہیں ملی اجازت: کانگریس

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی فوری گرفتاری کے مطالبے کے حق میں ملک بھر میں تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری-تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی پہلے دن سے ہی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں ہو رہے انتخابات میں بڑے پیمانے پر ‘ووٹ چوری’ کی کوشش کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دن پہلے جو انکشافات سامنے آئے ہیں، ان انکشافات کے بعد جمہوریت کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کا مبینہ وطن دشمن اقدام واضح طور پر سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس معاملے پر سڑکوں پر اترے گی اور اس نے اپنی تمام ریاستی اکائیوں کو 25 ستمبر کو اپنی ریاست کے الیکشن کمیشن کے دفاتر تک بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ منقعد کرنے کو کہا ہے۔ ان مظاہروں میں گیانیش کمار کی فوری گرفتاری، انہیں عہدے سے ہٹانے نیز ان کے دورِ اقتدار میں کیئے گئے تمام فیصلوں اور ووٹر فہرست میں کی گئی تبدیلیوں کی جامع اور آزادانہ نظر ثانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ تحریک کے دوسرے مرحلے میں تمام ضلعی کانگریس کمیٹیاں 28 ستمبر کو اپنے اضلاع میں کلکٹریٹ تک اسی طرح کے احتجاجی مارچ نکالیں گی۔
مسٹر وینوگوپال نے مطالبہ کیا ہے کہ گیانیش کمار کو ہٹانے کے ساتھ ہی انہیں جیل بھیجا جانا چاہیے اور جو فیصلے انہوں نے اب تک کیئے ہیں ان کو واپس لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا، کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گوا کے 97 ووٹروں کے نام بحال کرنے کی درخواست کو دہلی سے نہیں ملی اجازت: کانگریس

Next Post

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت
قومی خبریں

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

2026-09-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

گوا کے 97 ووٹروں کے نام بحال کرنے کی درخواست کو دہلی سے نہیں ملی اجازت: کانگریس

2026-09-25
گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
قومی خبریں

گیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی

2026-09-25
’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی نے نوئیڈا بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، امدادی رقم کا اعلان کیا

2026-09-25
قومی خبریں

جی 4 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد اصلاحات کا مطالبہ دہرایا

2026-09-25
قومی خبریں

حکومت نے اہم خوردنی تیلوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کردی

2026-09-25
قومی خبریں

ہندوستان الیکٹرانکس کے شعبے میں خود انحصاری کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے: کرشنن

2026-09-25
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا مشترکہ اعلامیے مسترد

2026-09-24
Next Post
ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائری ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی مسائل پر بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.