جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے اہم خوردنی تیلوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-25
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے گھریلو بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر عام لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے اہم خوردنی تیلوں پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) میں کمی کر دی ہے۔
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ خام سورج مکھی کے تیل پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) کو 10 فی صد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔ خام سویا بین آئل اور خام پام آئل پر بی سی ڈی کو 10 فیصد سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے اسی تناسب سے متعلقہ ریفائنڈ خوردنی تیل پر بی سی ڈی کو بھی کم کیا ہے، جس سے خام اور ریفائنڈ خوردنی تیل کے درمیان درآمدی ڈیوٹی کا فرق 19.25 فیصد رہ گیا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی میں کمی بین الاقوامی خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں لاگت اور خوردہ قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی درآمد شدہ خوردنی تیل کی لاگت کا ایک اہم جز ہے، اور اس وجہ سے مقامی مارکیٹ کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔
وزارت کی پریس ریلیز میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ کسٹم ڈیوٹی میں اس کمی سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول کرنے میں بھی تعاون کرنا ہے۔
حکومت نے کہا کہ خام اور ریفائنڈ خوردنی تیل کے درمیان کسٹم ڈیوٹی کے فرق کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ ملکی ریفائننگ کی صلاحیت کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے اور ریفائنڈ خوردنی تیل کی ضرورت سے زیادہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ حکومت نے خوردنی تیل کی ایسوسی ایشنز اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک مشاورت بھی جاری کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ درآمدی ڈیوٹی میں کمی کے مکمل فوائد صارفین تک پہنچائے جائیں۔
صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈسٹری بیوٹر پرائس اور زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس کو لاگت میں کمی کے مطابق نظر ثانی کریں۔ خوردنی تیل کی انجمنوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ممبران کو مشورہ دیں کہ وہ قیمتوں میں متعلقہ کمی کو بلا تاخیر نافذ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان الیکٹرانکس کے شعبے میں خود انحصاری کی صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے: کرشنن

Next Post

جی 4 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد اصلاحات کا مطالبہ دہرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

2026-11-18
مودی کل آئی آئی ٹی دہلی کی 57ویں تقسیمِ اسناد تقریب میں شرکت کریں گے
قومی خبریں

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

2026-11-18
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو نے ملیریا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

2026-11-18
بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ؟ کھڑگے اور راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے ٹہری گڑھوال میں سڑک حادثے میں نو افراد کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

2026-11-18
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے گووردھن پوجا پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی

2026-11-12
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کل توتوکوڈی کا دورہ کریں گے

2026-11-12
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
قومی خبریں

سونیا گاندھی نے 2004 میں وزیر اعظم کا عہدہ ٹھکرانے کے فیصلے کے پس پردہ ‘ حقائق کے ادراک ‘ کو یاد کیا

2026-11-12
امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
قومی خبریں

گجرات کو 2028 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: شاہ

2026-11-12
Next Post

جی 4 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جلد اصلاحات کا مطالبہ دہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.