منیلا//
فلپائن میں 7.1شدت کے زلزلے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکے فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیے گئے۔جزیرے لوزن کے زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔