سرینگر/۲۷جولائی
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کپوارہ،سوپور شاہراہ پر بدھ کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے ایک ہی کنبے کے تین افراد سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کپوارہ میں کپوارہ،سوپور شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک آلٹو گاڑی اور ایک ایسپرسو کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار پانچ افرد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کی شناخت مشتاق احمد آہنگر ولد عبد العزیز آہنگر اس کی اہلیہ سلیمہ بیگم اور بیٹی مدحہ جان ساکنان ہری کپوارہ اور نواز احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکن ٹنگدار اور فیروز احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے سلیمہ بیگم کو شرہ مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں