منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

چنڈی گڑھ، 7 ستمبر (یو این آئی) راؤنڈ گلاس ٹینس اکادمی (آر جی ٹی اے) کے کھلاڑی کرن سنگھ نے انڈونیشیا کے بالی میں منعقدہ آئی ٹی ایف مینس ورلڈ ٹینس ٹور ایم 15 میں مرد سنگلز کا خطاب اپنے نام کیا۔ یہ کرن کے کیریر کا چوتھا خطاب اور 2026 سیزن کا تیسرا خطاب ہے، جس میں سنگلز زمرے میں یہ ان کی دوسری خطابی جیت ہے۔
چوتھی سیڈ یافتہ ہندوستانی کھلاڑی (اے ٹی پی 604) نے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے بے حد سخت فائنل میں نیوزی لینڈ کے پانچویں سیڈ یافتہ آئزک بیک کرافٹ کو 7-5، 7-6(3) سے ہرا کر خطاب پر قبضہ کیا۔ کرن کے لیے یہ ایک شاندار ہفتہ رہا، جہاں انہوں نے بغیر ایک بھی سیٹ گنوائے خطاب اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی مہم کا آغاز انڈونیشیا کے کوالیفائر گناوآن ٹرسم ون تارا کو 6-3، 7-5 سے ہرا کر کیا۔ دوسرے دور میں انہوں نے مقامی وائلڈ کارڈ کھلاڑی رفالن تینو علی دا کوسٹا کو 6-3، 6-2 سے مات دی۔ کوارٹر فائنل میں سنگھ نے اپنا دبدبہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور انڈونیشیائی وائلڈ کارڈ کھلاڑی ناتھن اینتھنی بارکی کو 6-1، 6-4 سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں کرن کا سامنا جاپان کے ساتویں سیڈ یافتہ ریو تارو تاگوچی سے ہوا۔ کرن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی کو سیدھے سیٹوں میں 6-3، 6-3 سے ہرایا اور فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔
انڈونیشیا میں سنگلز کی یہ جیت کرن کے لیے 2026 کے بے حد کامیاب سیزن کی ایک اور شاندار کامیابی ہے۔ یہ خطاب انہوں نے کچھ ہی ہفتوں بعد حاصل کیا ہے، جب انہوں نے قزاقستان میں منعقدہ آئی ٹی ایف ایم 15 آستانہ میں ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔ اگست میں روس کے مارٹن بوریسیئوک کے ساتھ جوڑی بنا کر کھیلتے ہوئے غیر سیڈ یافتہ جوڑی نے لگاتار تین سخت میچ ٹائی بریکر جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ یافتہ جوڑی کو بھی الٹ پھیر کا شکار بنایا۔ اس کے بعد فائنل میں انہوں نے قزاقستان کی مقامی جوڑی دانیال رخمت اللائیو اور دامیر ژالگاسبے کو 6-3، 6-2 سے ہرا کر خطاب اپنے نام کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Next Post

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
Next Post

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.