جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-28
in کھیل
A A
دنوشا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے ٹیسٹ ڈرا کرادیا، ہندوستان نے سیریز0۔1 سے جیتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

کولمبو، 27 اگست (یو این آئی) سونال دنوشا کی ناٹ آوٹ 133 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن جمعرات کو 9 وکٹ پر 429 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی اور ہندوستان کو فتح سے روک کر میچ ڈرا کرادیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان نے دو میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔
چوتھے دن سری لنکا کو صرف 16 رنز کی برتری حاصل تھی اور اس کی چار وکٹیں باقی تھیں، لیکن سونال دنوشا کی قیادت میں ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کی جیت کی امیدیں ختم کردیں۔ ہندوستان کی جانب سے کسی ٹیم کو فالو آن کرانے کے بعد فتح حاصل نہ کرنے کا یہ پہلا موقع ہے، حالانکہ وہ اس سے قبل 9 بار حریف کو فالو آن کراچکا ہے۔
سری لنکا نے دن کا آغاز 6 وکٹ پر 229 رنز سے کیا۔ صبح کے سیشن میں ہندوستانی گیندباز ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے اور سری لنکا نے مزید 100 رنز جوڑ لیے۔ دنوشا نے نصف سنچری مکمل کی جبکہ کیشرا نوانتھا بھی اچھی بیٹنگ کررہے تھے۔ لنچ تک سری لنکا نے 6 وکٹ پر 329 رنز بنائے تھے۔
لنچ کے بعد مانَو سُتھار نے کیشرا نوانتھا کو 46 رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ رویندر جڈیجا نے پربھات جے سوریا کو 2 رنز پر پویلین بھیجا۔ بعد میں جڈیجا نے لہیرو کمارا کو 12 رنز پر آؤٹ کرکے سری لنکا کی نویں وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد سری لنکا نے 154ویں اوور میں 9 وکٹ پر 429 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی اور میچ ڈرا ہوگیا۔
سونال دنوشا 133 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ اسیتھا فرنانڈو نے 24 گیندیں کھیلیں لیکن کوئی رن نہیں بنایا۔
ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجا اور مانَو سُتھار نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرسدھ کرشنا، محمد سراج اور سارانش جین نے ایک، ایک وکٹ لی۔
دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے سونال دنوشا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ سیریز میں 328 رنز بنانے والے ہندوستان کے دیودت پڈیکل کو پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری‘

Next Post

آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر

2026-08-28
سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ
کھیل

سرینا اور وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ڈبلز کے لیے وائلڈ کارڈ

2026-08-28
آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی
کھیل

آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

2026-08-28
انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
کھیل

انتھونی اینڈریوز ہندوستان کی انڈر 17 خواتین ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

2026-08-27
بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست
کھیل

بمراہ کی بادشاہت ختم، مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

2026-08-27
کھیل

ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں روہتک کی 58 سالہ بیملا بنوالا بھی دوڑیں گی

2026-08-27
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور

2026-08-27
لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع
کھیل

لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع

2026-08-27
Next Post
آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

آسٹریلیا سیریز کے لیے آریاویر سہواگ کو ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.