اتوار, اگست 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-08-23
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 خان صاحب کے اندھ بھکت                  

یہ بجلی جو بند رہتی ہے!

لو جی، یہ شریف تو بڑے بدمعاش نکلے …….بدمعاش ہیں، یہ تو ہمیں معلوم تھا، لیکن اتنے یہ ہمیں خبر نہیں تھی، بالکل بھی نہیں تھی۔ پھر بھی ہمیں ان شریفوں کے اعلیٰ درجے کے بدمعاش ہونے پر اعتراض نہیں ہوتا، لیکن کم بخت یہ بدمعاش کے ساتھ ساتھ کم عقل بھی ہیں اور ہاں، احمق بھی۔سیاسی دنیا کا ایک اصول ہے، اللہ میاں کی قسم، یہ عالمگیر اصول ہے کہ سیاستدان جتنی دیر جیل میں رہتا ہے ……. جیل میں اس کا قیام جتنا طویل ہوتا ہے، اتنا ہی طویل اس کا قد بھی ہو جاتا ہے ……. سیاسی قد۔اور ہم یہ بات حلفاً بیان کرنے کو تیار ہیں کہ شریف برادران کی حکومت نے خان صاحب …….عمران خان صاحب کے ساتھ ہسپتال کی منتقلی اور علاج کے نام پر جو کیا، اس سے خان صاحب کے جسمانی مرض ٹھیک ہوں گے یا نہیں، لیکن ان کی سیاسی بیماریوں میں کافی افاقہ ہو جائے گا۔ اور اس لیے ہو جائے گا جو خان صاحب کا بدترین دشمن بھی ہو گا، اور یقین کیجئے، ان کے دشمنوں کی کوئی کمی نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے، اسے بھی آج خان صاحب سے ہمدردی ہو گی ……. وہ اگر ان شریفوں کا کتنا بھی بڑا فین ہو گا، جسے شاہ خان کی زبان میں ’جبرا فین‘کہتے ہیں، تو بھی وہ انہیں سنا رہا ہو گا، اور خوب سنا رہا ہو گا۔چھوٹا شریف تو چھوٹا بدمعاش ہے، لیکن اُس بڑے بدمعاش ……. ہمارا مطلب بڑے شریف کی کیا متی ماری گئی تھی؟ کیا وہ یہ بھول گیا کہ بیماری کے نام پر اس نے اُس وقت کے حکمرانوں سے کتنی رعایتیں حاصل کیں اور لوگوں سے ہمدردیاں بھی  ……. حتیٰ کہ یہ جناب تو جیل سے سیدھا لندن علاج کے لیے گئے اور پھر سالوں وہیں کے ہو گئے ……. اور ایک خان صاحب کو جیل سے بھی اُس ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جس کا حکم دیا گیا تھا۔ہمیں تو شریفوں کے ملک سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، بالکل بھی نہیں ہے ……. لیکن صاحب، ایک بات، جی ہاں، ایک بات ضرور کہنا چاہتے ہیں۔ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ……. کہ دونوں شریفوں نے اپنی سیاسی قبریں کھود دی ہیں، بس اب انہیں ان میں جانے کی دیر ہے ……. اس لیے نہیں کہ یہ دونوں اول درجے کے بدمعاش ہیں، بلکہ اس لیے کہ یہ اعلیٰ درجے کے کم عقل اور احمق بھی ہیں۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں گرتی شرحِ پیدائش: مسئلہ صرف طب کا نہیں، معاشرے کا بھی ہے                

Next Post

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 خان صاحب کے اندھ بھکت                  

2026-08-22
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

یہ بجلی جو بند رہتی ہے!

2026-08-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جام…. ٹریفک جام!                

2026-08-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایل او پی صاحب                

2026-08-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یوم آزادی اور ہر گھر ترنگا !

2026-08-15
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

یہ سچ میں Too Much ہوگیا !

2026-08-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

2026-08-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ممکنہ توسیع ؟

2026-08-12
Next Post

کشتواڑ میں کم سن بچی سے مبینہ  عصمت دری، حمل گرانے کی کوشش کے بعد موت، استاد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.