پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مکہ معاہدہ ایک نئے دور کی علامت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-18
in عالمی خبریں
A A
مکہ معاہدہ ایک نئے دور کی علامت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

انقرہ، 17 اگست (یو این آئی) ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا مکہ معاہدہ سیاسی، عسکری، اقتصادی اور اسٹریٹجک اعتبار سے ایک نئے دور کی علامت ہے…
ٹی آر ٹی کے مطابق انقرہ دفاعی صنعت کے میدان میں ایک مثالی مقام رکھتا ہے۔ مکہ کے پاس بے پناہ مالی طاقت ہے جبکہ اسلام آباد کے پاس جوہری طاقت موجود ہے۔ ان تمام صلاحیتوں کا امتزاج تینوں ممالک کو ایک وسیع جغرافیائی خطے میں طاقت کے توازن کے تعین کے قابل بنائے گا۔ آج ہم آپ کے لیے اس موضوع پر سرتاچ آقسان کا ٹی آر ٹی حابر کے لیے تیار کردہ تجزیاتی کالم پیش کر رہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں شاید سب سے اہم معاہدوں میں سے ایک مکہ میں طے پایا ہے۔۔۔ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اگرچہ اس کا نام ’’دفاع‘‘ ہونے کی وجہ سے ابتدائی طور پر ذہن میں عسکری معاملات آتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ تعاون ایک وسیع جغرافیائی خطے میں انتہائی اہم نتائج پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یقیناً، یہاں ایک بنیادی نکتے کو مدّنظر رکھنا ضروری ہے کہ تینوں ممالک کی اپنی منفرد خصوصیات ہیں۔ ترکیہ ان تینوں ممالک میں دفاعی صنعت، جدید جنگی نظریات اور ’’کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے‘‘ کی صلاحیت کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
سعودی عرب اس اتحاد کا مالی اعتبار سے سب سے طاقتور رکن ہے۔ اس کے وسیع مالی وسائل مکہ انتظامیہ سے متعلق معاملات کو ’’تیز رفتاری‘‘ سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان مسلم دنیا کا واحد جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہے۔ اس کے علاوہ 25 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ یہ اتحاد کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھی ہے۔
مکہ معاہدے سے ہمیں کیا سمجھنا چاہیے؟ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے موجودہ صورتحال کو اچھی طرح سمجھنا ضروری ہے۔ روس۔یوکرین جنگ کے باعث یورپ ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جسے دوسری جنگِ عظیم کے بعد کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے۔ یورپی یونین کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کی مشرقِ وسطیٰ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف جارحانہ سوچ اور ایران کی جانب سے کشیدگی کی آگ کو پورے خلیج تک پھیلانے جیسے حالیہ واقعات سب کے سامنے ہیں۔ ادھر ایشیا پیسیفک خطے میں بھی صورتحال مسلسل کشیدہ ہو رہی ہے۔ چین کی تائیوان کے ساتھ کشمکش اور امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرنے کی خواہش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
علاقائی تنازعات، نقل مکانی، روایتی جنگیں، سائبر حملے اور ہائبرڈ خطرات شاید پہلے سے کہیں زیادہ شدّت اختیار کرچکے ہیں۔ آخرکار ہر ملک کسی نہ کسی طرح اس نئے دور کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے، اپنی پوزیشن مضبوط بنانے اور اپنے فریق کا تعین کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ اس تناظر میں خاصی اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ تینوں ممالک کے دستخط ایک وسیع جغرافیائی خطے کو متاثر کریں گے نجم الدین اربکان یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گوک ہان چِنکارا کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اتحاد کے معاہدے کا ایک اہم ترین نتیجہ ’’مشترکہ تعاون‘‘ کی صورت میں سامنے آئے گا۔ گوک ہان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس معاملے میں اپنی مالی طاقت کے باعث نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے اور خصوصاً عسکری منصوبوں میں نمایاں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے دفاعی صنعت میں انقرہ کی قائدانہ حیثیت انتہائی اہم ہے۔ ان کے مطابق بعض اہم منصوبوں میں ترقی کا عمل پہلے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ یقیناً مکہ انتظامیہ کی واحد خصوصیت اس کی مالی طاقت نہیں ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے

Next Post

ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ‘بڑی کمی’ کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی
عالمی خبریں

ریاض ہوائی اڈے پر دو حملے، تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی

2026-10-10
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

2026-10-10
جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا
عالمی خبریں

جنوبی کوریا نے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا تجربہ کیا

2026-10-10
نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی
عالمی خبریں

نیپال میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے چار طلبہ سمیت پانچ افراد ہلاک، 14 زخمی

2026-10-10
عالمی خبریں

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن

2026-10-10
عالمی خبریں

ترکیہ اور چین کے مابین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا معاہدہ

2026-10-10
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
Next Post
ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں ‘بڑی کمی’ کا اعلان

ٹرمپ کا امریکہ-جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں میں 'بڑی کمی' کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.