بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہائیوں بعد بالائی گنگا میں ہلسا کی واپسی: ندی کے احیا اور ماحولیاتی بحالی کی ایک منفرد کہانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in قومی خبریں
A A
دہائیوں بعد بالائی گنگا میں ہلسا کی واپسی: ندی کے احیا اور ماحولیاتی بحالی کی ایک منفرد کہانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) دہائیوں تک گنگا ندی کے وسطی اور بالائی حصوں میں تقریباً ناپید ہو چکی مشہور ہلسا مچھلی کی واپسی نے ہندستان کی ندیوں کی بحالی کی مہم میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اتر پردیش کے چندولی ضلع میں ملنے والی دو ہلسا مچھلیوں نے ماہرینِ ماحولیات اور سائنسدانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں۔
ہندستانی کونسل برائے زرعی تحقیقات (آئی سی اے آر) نے بدھ کے روز یہ معلومات دی۔ کونسل کے مطابق 1975 میں فرکّا بیراج کی تعمیر کے بعد خلیجِ بنگال سے گنگا کے بالائی حصوں (وارانسی اور پریاگ راج) تک ہونے والی ہلسا کی نقل و حرکت شدید طور پر کم ہوتی چلی گئی تھی۔ حال ہی میں اتر پردیش کے چندولی ضلع کے ٹانڈہ خورد گاؤں (مارکنڈے مہادیو مندر کے قریب) میں ہلسا مچھلی کے ملنے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سائنسی مداخلت اور مسلسل کوششوں سے ناپید ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی انواع کو ان کی قدرتی مسکن میں واپس لایا جا سکتا ہے۔
تاریخی طور پر، ہلسا مچھلی افزائشِ نسل کے لیے خلیجِ بنگال سے گنگا ندی کے راستے وارانسی اور پریاگ راج تک طویل سفر طے کرتی تھی۔ تاہم، بیراج کے فعال ہونے کے بعد اس کا اوپر کی طرف (پانی کے بہاؤ کے مخالف) سفر رک گیا، جس سے نہ صرف گنگا کے ایکو سسٹم کو نقصان پہنچا، بلکہ مچھلی پکڑنے والی روایتی برادریوں کے روزگار پر بھی گہرا بحران کھڑا ہو گیا۔
ہلسا کی ماحولیاتی، غذائی اور ثقافتی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، کونسل کے خاص ادارے سینٹرل ان لینڈ فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بیرک پور نے نیشنل مشن فار کلین گنگا کے ساتھ مل کر ہلسا ماہی گیری کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک طویل المدتی سائنسی پروگرام شروع کیا۔
اس حکمتِ عملی کے تحت صرف پانی کی کوالٹی میں سدھار کے بجائے حیاتیاتی تنوع اور مچھلی کی پیداواری صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سائنسدانوں نے ریور رینچنگ مہم کے تحت 2019 سے جون 2026 کے درمیان فرکّا بیراج کے اوپر کی طرف 3.85 لاکھ سے زائد چھوٹی ہلسا مچھلیوں کو چھوڑا۔ اس کے علاوہ 40 لاکھ سے زیادہ مچھلی کے بارآور انڈے اور تقریباً 9.4 لاکھ ہیچری میں تیار کردہ بچے (2 تا 6 دن کے) ندی میں چھوڑے گئے۔ ان مچھلیوں کے سفر اور زندہ رہنے کے پیٹرن کو سمجھنے کے لیے ٹیگنگ اور باقاعدہ ٹریکنگ کی گئی۔
تقریباً تین دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد چندولی کے ٹانڈہ خورد میں کل 740 گرام وزن کی دو ہلسا مچھلیاں درج کی گئیں۔ اس سے پہلے 2023-25 کے دوران کی گئی نگرانی میں مرزا پور تک ہلسا کی آمد و رفت درج کی گئی تھی، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ نوع آہستہ آہستہ اپنے تاریخی راستے کو دوبارہ حاصل کر رہی ہے۔
سینٹرل ان لینڈ فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پردیپ ڈے کے مطابق ماہی گیری کی بحالی کو صرف ایک نوع کے تحفظ کے طور پر نہیں، بلکہ ایکو سسٹم کی مجموعی بحالی اور پائیدار روزگار کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ ہلسا جیسی حساس نوع کی واپسی گنگا ندی کی بہتر ہوئی صحت اور ماحولیاتی ربط کا ایک اہم حیاتیاتی اشاریہ ہے۔ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ سائنسی نقطہ نظر، پالیسی کی حمایت اور عوامی شرکت سے ندیوں کی قدرتی زندگی کو دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا

Next Post

مغربی ریلوے کے گیرات پور-احمد آباد ریل سیکشن میں 153 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا فور لین پل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
مغربی ریلوے کے گیرات پور-احمد آباد ریل سیکشن میں 153 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا فور لین پل

مغربی ریلوے کے گیرات پور-احمد آباد ریل سیکشن میں 153 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا فور لین پل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.