جمعرات, اگست 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر اعظم دوبارہ ٹاپ 10 میں، پاکستان کے تین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in کھیل
A A
بابر اعظم دوبارہ ٹاپ 10 میں، پاکستان کے تین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فن لینڈ میں آئی سی سی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ یورپ سب ریجنل کوالیفائر کا آخری مرحلہ

دو ممالک کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز پر بحران آ سکتا ہے: جونٹی روڈز

دبئی، 12 اگست (یواین آئی) ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ کامیابی کے بعد پاکستان کے تین اسٹار کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور اسپنر ساجد خان نے اپنی کارکردگی کی بدولت رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی۔
پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر تین سال سے زائد عرصے بعد بیرون ملک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی۔
بابر اعظم نے میچ کی پہلی اننگز میں 88 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں 24 رنز پر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ اس کارکردگی کے بعد بابر پانچ درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ ستمبر 2024 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ 10 میں واپس آئے ہیں۔
عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 160 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور 25 درجے کی چھلانگ لگا کر 32ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے کامیاب ترین گیندباز ساجد خان نے بھی پانچ درجے ترقی حاصل کی اور ٹیسٹ گیندبازوں کی فہرست میں 30ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی پانچ درجے بہتری کے ساتھ 32ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ ہندوستان کے جسپریت بمراہ ٹیسٹ گیندبازوں میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ رویندر جڈیجا ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بدستور نمبر ایک پر ہیں۔
دریں اثنا افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان حالیہ ون ڈے مقابلوں کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز 71 رنز کی اننگز کی بدولت تین درجے ترقی کرکے 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی چار درجے بہتری کے ساتھ 50ویں نمبر پر آگئے، جبکہ آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر دوبارہ رینکنگ میں شامل ہوکر مشترکہ طور پر 59ویں نمبر پر ہیں۔
افغانستان کے کپتان راشد خان ون ڈے گیندبازوں کی رینکنگ میں اپنی برتری مزید مضبوط کرچکے ہیں۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں مسلسل دو بار پلیئر آف دی میچ بننے والے راشد نے دوسرے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آئرلینڈ کے فاسٹ بولر مارک اڈئیر بھی دوبارہ ون ڈے رینکنگ میں شامل ہوگئے ہیں اور 17ویں نمبر پر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر رہانے ٹیسٹ کمنٹری کا آغاز کریں گے

Next Post

ایشین جونیئر اوپن اور گرلز شطرنج چیمپئن شپ میں 10 ممالک کے 157 کھلاڑی حصہ لیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فن لینڈ میں آئی سی سی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ یورپ سب ریجنل کوالیفائر کا آخری مرحلہ
کھیل

فن لینڈ میں آئی سی سی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ یورپ سب ریجنل کوالیفائر کا آخری مرحلہ

2026-08-13
دو ممالک کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز پر بحران آ سکتا ہے: جونٹی روڈز
کھیل

دو ممالک کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز پر بحران آ سکتا ہے: جونٹی روڈز

2026-08-13
ایشین جونیئر اوپن اور گرلز شطرنج چیمپئن شپ میں 10 ممالک کے 157 کھلاڑی حصہ لیں گے
کھیل

ایشین جونیئر اوپن اور گرلز شطرنج چیمپئن شپ میں 10 ممالک کے 157 کھلاڑی حصہ لیں گے

2026-08-13
کھیل

سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر رہانے ٹیسٹ کمنٹری کا آغاز کریں گے

2026-08-13
کھیل

سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

2026-08-13
کھیل

انتظامی خامیوں پر کھیل کی وزارت نے ٹی ٹی ایف آئی کی منظوری معطل کردی

2026-08-13
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

2026-08-13
کھیل

یو پی ٹی-20 لیگ کے آغاز سے پہلے ایکانا پہنچے اونیش اوستھی، تیاریوں کا لیا جائزہ

2026-08-13
Next Post
ایشین جونیئر اوپن اور گرلز شطرنج چیمپئن شپ میں 10 ممالک کے 157 کھلاڑی حصہ لیں گے

ایشین جونیئر اوپن اور گرلز شطرنج چیمپئن شپ میں 10 ممالک کے 157 کھلاڑی حصہ لیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.