ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یو پی ٹی-20 لیگ کے آغاز سے پہلے ایکانا پہنچے اونیش اوستھی، تیاریوں کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

لکھنؤ، 12 اگست (یو این آئی) اتر پردیش ٹی-20 لیگ کے چوتھے سیزن کے آغاز سے دو دن پہلے بدھ کو وزیراعلی کے مشیر اونیش اوستھی نے بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم کا معائنہ کر کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
مسٹر اوستھی نے یو پی ٹی-20 لیگ کی گورننگ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے کپور اور ایکانا اسپورٹس سٹی کے سی ایم ڈی ادے سنہا کے ساتھ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی، بیٹھنے کے نظام، باہر جانے کے راستے، سکیورٹی انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انعقاد کو ہموار اور محفوظ طریقے سے مکمل کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ٹی-20 لیگ ریاست کا کرکٹ کا تہوار ہے اور اس کے شاندار انعقاد کے لیے تمام انتظامات بہتر طریقے سے یقینی بنائے جائیں۔ ڈاکٹر سنجے کپور نے یقین دہانی کرائی کہ لیگ کا اہتمام شاندار سطح پر کیا جائے گا اور کھلاڑیوں نیز شائقین کی سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ معائنے کے دوران یو پی ٹی-20 لیگ گورننگ کونسل کے رکن سنجیو کمار سنگھ بھی موجود رہے۔
اس دوران چوتھے سیزن سے پہلے منعقدہ ٹرافی ٹور کا بدھ کو اختتام ہوا۔ آخری مرحلے میں ٹرافی مونٹ فورٹ اسکول، مہانگر پہنچی، جہاں کاشی رودراس کے شبھم چوبے نے طلباء سے بات چیت کی۔ وہیں رام سوروپ یونیورسٹی، ایودھیا روڈ میں میرٹھ ماوریکس کے آئی پی ایل کھلاڑی کارتک تیاگی اور اتر پردیش کے کرکٹر سواستک چکارا نے طلباء کے ساتھ اپنے کرکٹ کے تجربات شیئر کیے۔
واضح رہے کہ یو پی ٹی-20 لیگ کا چوتھا سیزن 14 اگست سے لکھنؤ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ لیگ کا پہلا مرحلہ 14 سے 26 اگست تک لکھنؤ میں کھیلا جائے گا، جس میں 22 مقابلے ہوں گے۔ اس کے بعد 28 اگست سے 6 ستمبر تک کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں پلے آف اور فائنل سمیت 12 میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل چھ ستمبر کو ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سن رائزرس لیڈز کی شکست سے ایم آئی لندن کو ایلیمینیٹر میں پہنچنے کا موقع

Next Post

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

2026-11-12
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

2026-11-12
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

مہاراشٹر نے بنگال کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

2026-11-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل میں فٹبال کا انوکھا واقعہ، فٹبال میچ کے دوران 51 ریڈ کارڈ، عالمی ریکارڈ قائم

2026-11-06
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

2026-11-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
Next Post

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.