ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سن رائزرس لیڈز کی شکست سے ایم آئی لندن کو ایلیمینیٹر میں پہنچنے کا موقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

لندن، 12 اگست (یواین آئی) سن رائزرس لیڈز کو منگل کی شب مانچسٹر سپر جائنٹس کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دی ہنڈریڈ مردوں کے مقابلے میں اس کے اچانک باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سن رائزرس کی شکست نے ایم آئی لندن کے لیے بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ایلیمینیٹر میں جگہ بنانے کا موقع پیدا کردیا ہے۔
اپنے آخری لیگ میچ سے قبل سن رائزرس لیڈز فائنل میں پہنچنے کی امید رکھتی تھی، لیکن ٹم سیفرٹ کی 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 80 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سپر جائنٹس نے 128 رنز کا ہدف 33 گیندیں باقی رہتے حاصل کرلیا۔ اس کے بعد سن رائزرس نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے اور سپر جائنٹس دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ ٹرینٹ راکٹس سرفہرست ہے اور پہلے ہی فائنل میں جگہ بناچکا ہے۔
سن رائزرس اور سپر جائنٹس کے 20، 20 پوائنٹس ہیں، جبکہ ان کے فوراً بعد ایم آئی لندن اور ویلش فائر 16، 16 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ تاہم انتہائی خراب نیٹ رن ریٹ کے باعث ویلش فائر کی امیدیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔
حالیہ شکست کے بعد سن رائزرس کا نیٹ رن ریٹ 1.094 سے کم ہوکر 0.602 رہ گیا ہے۔ ایم آئی لندن کا نیٹ رن ریٹ 0.262 ہے، اس لیے اسے سن رائزرس کو پیچھے چھوڑنے کے لیے بہت بڑی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اگر ایم آئی لندن پہلے بلے بازی کرتا ہے تو اسے فینکس کو کم از کم 59 رنز سے شکست دینا ہوگی۔
اگر ایم آئی لندن پہلے گیند بازی کرتا ہے تو اسے ہدف کم از کم 35 گیندیں باقی رہتے حاصل کرنا ہوگا۔ اگر فینکس کا اسکور کم رہتا ہے یا ایم آئی لندن برابری کے اسکور پر چوکا لگا کر میچ ختم کرتا ہے تو اسے ایک، دو گیندوں کی اضافی گنجائش مل سکتی ہے۔
اگر ایم آئی لندن اس میچ سے چار پوائنٹس حاصل نہیں کرپاتا تو سن رائزرس براہ راست ایلیمینیٹر میں پہنچ جائے گا۔
تین ٹیموں کے پہلے ہی 20 یا اس سے زیادہ پوائنٹس ہونے کے باعث ویلش فائر عملی طور پر مقابلے سے باہر ہوچکا ہے۔ وہ اپنا آخری لیگ میچ لندن اسپرٹ کے خلاف جیت بھی جائے تو اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 1.001 ہے، جبکہ سن رائزرس کا 0.602 ہے۔ ایک ہی میچ میں اس فرق کو ختم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق آسٹریلیائی آل راؤنڈر ہنریکس پرتگال کے ساتھ نئی اننگز شروع کریں گے

Next Post

یو پی ٹی-20 لیگ کے آغاز سے پہلے ایکانا پہنچے اونیش اوستھی، تیاریوں کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

2026-11-12
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

2026-11-12
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

مہاراشٹر نے بنگال کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

2026-11-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل میں فٹبال کا انوکھا واقعہ، فٹبال میچ کے دوران 51 ریڈ کارڈ، عالمی ریکارڈ قائم

2026-11-06
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

2026-11-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
Next Post

یو پی ٹی-20 لیگ کے آغاز سے پہلے ایکانا پہنچے اونیش اوستھی، تیاریوں کا لیا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.