بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-11
in قومی خبریں
A A
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 10اگست (یو این آئی) دہلی بی جے پی نے اتوار کو دہلی حکومت میں بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کر دیا اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے لیڈروں پر سیاسی مفاد کے لیے ‘بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ’ دعوے کرنے کا الزام لگایا۔ پارٹی ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا کہ الزام لگانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
مسٹر کپور نے کہا کہ دہلی حکومت کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بی جے پی کی قیادت والی دہلی حکومت کے خلاف حال ہی میں لگائے گئے الزامات پر آپ دہلی کے کنوینر سوربھ بھاردواج اور ایم ایل اے سنجیو جھا کو سخت خبردار کیا ہے۔ مسٹر کپور کے مطابق، سرسا نے ‘ایکس’ پر کہا ہے کہ مسٹر بھاردواج اور مسٹر جھا نے ایک پریس کانفرنس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے ایک بار پھر دہلی حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر کپور کے مطابق مسٹر سرسا نے کہا کہ "دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں ہوا ہے۔ میں سوربھ بھاردواج اور سنجیو جھا کو جھوٹ اور فریب کی سیاست بند کرنے اور معافی مانگنے کے لئے سخت خبردار کرتا ہوں، ورنہ وہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔” بی جے پی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت آپ لیڈران مسلسل جارحانہ سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، جس کی وجہ پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی ہے۔
مسٹر کپور نے کہا کہ آپ لیڈروں کی زبان نے سیاسی بات چیت کے معیار کو گرا دیا ہے اور الزام لگایا کہ وہ وافر ثبوتوں کے بغیر الزامات لگا رہے ہیں۔ بی جے پی ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دہلی کے عوام کا مسٹر بھاردواج اور مسٹر جھا سے اعتماد اٹھ گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے آپ لیڈروں سے بی جے پی اور دہلی حکومت سے معافی مانگنے کو کہا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی، پنجاب اور دیگر جگہوں کے ووٹرز انتخابی عمل کے ذریعے آپ کی ‘جھوٹ اور فریب کی سیاست’ کا جواب دیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

Next Post

طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.