بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آزادی کے بعد اپنایا گیا مرکزی منصوبہ بندی کا نظام لائسنس، کوٹہ، پرمٹ راج اور اقربا پروری میں بدل گیا تھا: نرملا سیتارمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in قومی خبریں
A A
سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 

FILE - Union Finance Minister Nirmala Sitharaman

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی،7اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد اختیار کیا گیا سوویت طرز کا مرکزی منصوبہ بندی کا نظام ہندوستانی حالات کے مطابق ثابت نہیں ہوا اور وقت گزرنے کے ساتھ اقتدار اور فیصلہ سازی کا اختیار چند افراد تک محدود ہو کر رہ گیا۔
جمعرات کے روز نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کے 23ویں انڈیا پالیسی فورم میں ریزرو بینک کے سابق گورنر اور سابق وزیر خزانہ سی ڈی دیشمکھ کی یاد میں منعقدہ خطبہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے لائسنس، کوٹہ، پرمٹ راج نے انتظامی نظام میں صوابدیدی اختیارات کو غیر معمولی حد تک مرکوز کر دیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کے فیصلے بازار کے بجائے بیوروکریسی اور سیاسی قیادت کے ہاتھوں میں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی نظام کے نتیجے میں سرکاری منصوبوں میں نااہلی، اقربا پروری اور بدعنوانی کو فروغ ملا، چند اداروں کو فائدہ پہنچا، جبکہ حقیقی ہندوستانی صنعت کاری محدود ہو کر رہ گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وکست بھارت-2047 کوئی غیر معمولی خواب نہیں بلکہ ہندوستان کے وقار اور خوشحالی کی بحالی کا عزم ہے۔ ان کے مطابق 1947 میں ملک کو تقسیم، بے دخلی، شدید غربت، غذائی عدم تحفظ اور کمزور صنعتی ڈھانچے جیسے بڑے چیلنجز ورثے میں ملے تھے، تاہم اسی دور میں اسرو، بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز، بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) اور آئی آئی ٹیز جیسے عالمی معیار کے ادارے قائم کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ کے لیے بڑے آبپاشی اور بجلی منصوبے شروع کیے گئے، لیکن ان پر عمل درآمد سست رفتار رہا، جبکہ برآمدات اور عالمی تجارت پر بھی مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی۔
سیتارمن نے کہا کہ 1991 کی معاشی اصلاحات اگرچہ تاریخی تھیں، لیکن وہ ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران کے باعث مجبوری میں نافذ کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وکست بھارت-2047 کے تصور کے تحت حکومت ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر چاہتی ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو، ہر شہری کو معیاری تعلیم اور بنیادی سہولتیں میسر ہوں، نوجوان ہنرمند اور باوقار روزگار سے وابستہ ہوں، خواتین معیشت میں مساوی شراکت دار ہوں، کسان ملک کو دنیا کا غذائی مرکز بنائیں اور ہندوستان ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی قیادت حاصل کرے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 2047 تک وکست بھارت کا ہدف ایک طویل تہذیبی سفر کا اہم مرحلہ ہے اور موجودہ نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عراقی گروہ حوثیوں سے ملکر سعودی عرب پر حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ

Next Post

اکاسا ایئر نے چوتھی سالگرہ پر اپنا لائلٹی پروگرام اکاسا ایلیویٹ متعارف کرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
اکاسا ایئر نے چوتھی سالگرہ پر اپنا لائلٹی پروگرام اکاسا ایلیویٹ متعارف کرایا

اکاسا ایئر نے چوتھی سالگرہ پر اپنا لائلٹی پروگرام اکاسا ایلیویٹ متعارف کرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.