منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-21
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

تو صاحب! فیصلہ سنا دیا گیا ہے، اور جو فیصلہ سنایا گیا ہے، اس کے مطابق خطا کسی اور کی نہیں ہے…….بالکل بھی نہیں ہے، سوائے اس بارش کے۔ قصور اسی کا ہے کہ یہ برسی، اور بے حساب برسی۔ اگر یہ بے لگام ہو کر بے حساب نہ برستی، اگر یہ مناسب مقدار میں برستی، اپنے حدود میں رہ کر برستی، تو…….تو لوگوں، سرینگر کے لوگوں کو ان مسائل اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔چنانچہ اس نے ایسا نہیں کیا۔ یہ جم کر برس گئی، اس لیے اسی کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ سزا کا تعین بعد میں کیا جائے گا، لیکن اسے تاکید کی جاتی ہے، اسے اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے کہ آئندہ جب بھی برسے تو جم کر نہ برسے، بے حساب اور بے لگام ہو کر نہ برسے، بلکہ اپنے حدود میں رہ کر برسے تاکہ لوگوں……. شہر کے لوگوں کو مشکلات اور مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کیونکہ اس بار، چونکہ بارش بے لگام ہو گئی تھی، اس لیے شہر کی سڑکیں، اسپتال، تجارتی مراکز اور کئی اسکول زیرِ آب آ گئے۔ اس کے نتیجے میں لوگوں کو جن بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اگر اب بھی اس کا احساس بارش کو نہ دلایا گیا تو یہ آئندہ بھی اسی طرح بے لگام ہو کر جم کر برستی رہے گی۔اسے یہ احساس دلانا ہوگا کہ سرینگر کے نکاسِ آب کے بنیادی ڈھانچے کی ایک مقررہ گنجائش ہے، اور اسی گنجائش کے اندر اندر بارش ہوگی تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، لیکن اگر اس گنجائش سے زیادہ بارش ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ عدالت سمارٹ سٹی پروجیکٹ، اس کے منصوبہ سازوں، اس کے ٹھیکہ داروں اور اس کے افسران کے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات اور شکایات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے اور ان تمام حضرات کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔پیش کیے گئے ثبوتوں اور شہادتوں کی بنیاد پر یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ غلطی صرف بارش کی تھی، جو بے لگام ہو کر برستی رہی، جس کے نتیجے میں پورا شہر سرینگر زیرِ آب آ گیا اور معمول کی زندگی مفلوج ہو گئی۔لہٰذا حکم دیا جاتا ہے کہ ایک حد مقرر کی جائے اور بارش کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اس مقررہ حد سے زیادہ نہ برسے۔ حکم عدولی کی صورت میں بارش کے خلاف سرینگر اور اس کے شہریوں کے خلاف اعلانِ جنگ کرنے کا مقدمہ چلایا جائے گا… اور ہاں،ریاست سے غداری کا مقدمہ بھی۔ہے نا؟

’’’’’’’’’’’’’

متعلقہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

Next Post

سمارٹ سٹی جو بالکل بھی سمارٹ نہیں ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سمارٹ سٹی جو بالکل بھی سمارٹ نہیں ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.